Book Name:Istiqbal-e-Ramadan

کے جانے پر غم بھی ہونا چاہئے۔اسی لیے اکثر مسلمان جُمُعَۃُ الْوَدَاع کو غمگین اور اَشکبار ہوتے ہیں اور خُطَبَا اس دن میں کچھ اَلوَداعی کَلِمَات کہتے ہیں تاکہ مسلمان باقی گھڑیوں کو غنیمت جان کر نیکیوں میں اور زیادہ کوشش کریں۔(مرآۃ المناجیح، ۳/۱۳۷ملخصاً)

اے عاشقانِ رَمَضان!آپ سب کومُبارَک ہو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّبہت جلد رَمَضَانُ الْمُبارَک  اپنے دامنِ کرم میں رحمتوں اور مغفرتوں کے پروانے لئے ہم گُناہگاروں کے درمیان  جلوہ گَر ہونے والا ہے کہ جس میں نفلی عبادات کا ثواب فرضوں کے برابر اور فرضوں کا ثواب ستَّر(70) گُنا بڑھادِیا جاتا ہے،روزے داروں کے وارے ہی نیارے ہوجاتے ہیں اور بے شُمار لوگوں کو جہنّم سے رہائی کے پروانے تقسیم کئے جاتے ہیں لہٰذا ماہِ رَمَضَانُ الْمُبارَک کی آمد کے موقع پر خُود بھی خُوشیاں  منائیے اور دوسرے مسلمانوں کو بھی خُوب خُوب مُبارَکباد پیش کیجئے،نیزاس مہینے کی آمد سے قبل دُنیوی مُعامَلات سے فراغت پاکر نماز،روزوں،تلاوتِ قرآن،تراویح اور پورے ماہ یا کم از کم آخری عشرے کے اجتماعی اِعْتِکاف کی برکتیں لُوٹئے اور اپنے لئے راہِ جنّت کو آسان کیجئے۔

                        اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّتبلیغِ قرآن و سُنّت کی عالمگیر غیرسیاسی مسجد بھرو تحریک دعوتِ اسلامی کے سُنَّتوں بھرے مدنی ماحول میں بھی رحمتوں اور مغفرتوں والے اس مُقَدَّس مہمان کی آمدپرخُوشی کا عالَم ہوتا ہے اور اِس کابھرپُور طریقے سے اِسْتِقْبال کِیا جاتا ہے بلکہ کئی مقامات پر کثیر اسلامی بھائی اس ماہِ مُبارَک کو زیادہ سے زیادہ نیکیوں میں گُزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت پورے ماہ کا اِعْتِکاف بھی کرتے ہیں نیزجب یہ مہمان رُخصت ہوتا ہے تو اَشک بار آنکھوں سے اِسے ”اَلْوَدَاع “بھی کِیا جاتا ہے ۔

نزدیک آرہا ہے رَمَضان کا مہینا

 

ساحِل سے حاجیوں کا پھر آلگا سفینہ

آقا! نہ ٹُوٹ جائے یہ دل کا آبگینہ

 

بُلوایئے مدینے دِکھلایئے مدینہ

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص۱۹۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد