Book Name:Lambi Umeedon kay Nuqsanat

میں جاپڑ تا ہے اور شیطان اس کے دل پرحکومت کرتا ہے ۔( موسوعۃ ابن ابی الدنیا ،قصرالامل ،۳/۳۲۸، رقم :۱۰۳)لمبی اُمیدوں کی وجہ سے نیکیاں  کرنا دُشوار ہوجاتاہے جیسا کہ

 حضرت سیِّدُنا امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: لمبی اُمیدیں نیکی وطاعت کی راہ میں رُکاوٹ ہیں، نیز ہر فتنے اور شر کا باعث ہیں، لمبی اُمیدوں میں مبُتلا ہوجانا، ایک مرض ہے جو لوگوں کو اور بہت سے اَمراض میں مبُتلا کرتا ہے۔(منھاج العابدین ،ص  ۱۱۸،ملخصا)

چھ(6) آزمائشیں!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! لمبی اُمید انسان کو چھ (6)آزمائشوں میں مبُتلا کردیتی  ہے :

 پہلی آزمائش :لمبی اُمید انسان  کو غافل  اور سُست بنا دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ نیکی  کرنے سے قبل ہی دل میں یہ خیال جَم جاتاہے کہ ”ابھی تھوڑی دیر بعد کرلوں گا، ابھی کافی وَقْت ہے، عبادت کا موقع فوت نہیں ہونے دُوں گا۔“ یُوں سُستی کرکے  بندہ نیکی کا موقع ضائع کر دیتا ہے ۔(منہاج العابدین ،ص۸۱)

دوسری آزمائش :لمبی اُمید انسان کو بدعملی کا شکار کردیتی ہے،جیسا کہ حضرت داؤ د طائی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے بالکل سچ فرمایا ہے:جواللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی وعید سے ڈرتا ہے، وہ دُور کو بھی نزدیک خیال کرتا ہے، اور جو لمبی اُمیدوں میں مبُتلا ہوجاتا ہے وہ بداَعْمالی کا شکار ہوجاتا ہے۔(منہاج العابدین ،ص۸۱)

تیسری آزمائش :لمبی اُمیدکی وجہ سے نیکی کرنا دُشوار ہوجاتا ہے، چنانچہ حضرت یحیٰ بن معاذ رازی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: ”دُنیا کی اُمیدیں“ انسان کو ہر نیک کام سے کاٹ دیتی ہیں،”طمع و لالچ“ ہر حق سے انسان کو روک دیتا ہے، ”صبر“بھلائی کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور نَفس ِاَ مّارہ ہر شر اور بُرائی کی طرف بُلاتا ہے۔(منہاج العابدین ،ص۸۱)

چوتھی آزمائش :لمبی اُمید  تو بہ میں ٹال مٹول کا عادی بنادیتی ہے، جس کی بناء پر دل میں یہ  خیالات پیدا