Book Name:Lambi Umeedon kay Nuqsanat

٭مُفتیِ دعوتِ اسلامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہایک مرتبہ کرائے پر مکان لینا چاہ رہے تھے توکسی نے مشورہ دیا کہ آپ مکان خرید کیوں نہیں لیتے ؟ تو فرمایا کہ مختصر زندگی ہے ، کرائے کامکان ہی کافی ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!گُناہوں کی عادت  سے جان چُھڑا نے اور لمبی  اُمید وں سے نجات پانے ، سُنَّتیں اَپنانے اوراپنا سینہ عشقِ رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کامدینہ بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے سَدا بہار مدنی ماحول سے ہردَم وابستہ رہئے۔گناہوں کی دَلدل سے نکل کر،مدنی ماحول اپنانے اور مدنی قافلے میں سفرکرکے خوب برکتیں لُوٹنے والے ایک عاشقِ رسول کی مدنی بہارسُنیے:

فیشن پرست’’ مُبلّغ ِسُنَّت‘‘بن گئے:

اِنْدَورشہر( M.P. الھند)کے ایک ماڈَرن نوجوان نے آخِری عَشَرَہ رَمَضَانُ الْمُبارَک ۱۴۲۶؁ھ میں تبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کی طرف سے کئے جانے والے اِجْتماعی اِعتِکاف میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ اِعتِکاف کرنے کی سَعادت حاصِل کی۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اورعاشِقانِ رسول کی صُحبت کی بَرَکت سے قَلب میں مَدَنی اِنقِلاب برپا ہو گیا، چہرے پر داڑھی کی بہار یں مُسکرانے لگیں اور سبز عمامہ شریف سے سر سبز ہو گیا، ہاتھوں ہاتھ 12دن کے لئے سُنَّتوں کی تَربِیَت کے مَدَنی قافِلے کے مُسافِر بن گئے خُوب مَدَنی رنگ چڑھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  مُبلّغِ دعوتِ اسلامی بن گئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ   اپنے شہر کے اَندر دعوتِ اسلامی کی ایک حلَقہ مُشاوَرَت کے نگران کی حیثیت سے مَدَنی کا مو ں کی دُھومیں مَچا نے کی سعادت بھی حاصل  ہے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تری دُھوم مچی ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد