Book Name:Lambi Umeedon kay Nuqsanat

تین (3)فرامینِ مصطفٰے

آئیے! لمبی  اُمیدوں کی آفات سے مُتَعَلِّق تین(3)فرامینِ مُصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سُنتے ہیں چنانچہ،

  1. ’’چھ (6)چیزیں عمل کو ضائع کر دیتی ہیں:(۱)مخلوق کے عُیُوب کی ٹوہ میں لگےرہنا(۲)دل کی سختی(۳)دُنیاکی مَحَبَّت(۴)حَیاکی کمی(۵)لمبی اُمید اور(۶)حد سے زِیادہ ظُلم۔‘‘(کنزالعمال، کتاب المواعظ، قسم الاقوال، الفصل السادس، ۱۶/۳۶ ، حدیث:۴۴۰۱۶)
  2. عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کی خواہشات کوکمزور کردے اور موت کے بعد آنے والی زندگی کے لئے نیک عمل کرے اورعاجزولاچار وہ ہے، جو نَفْسانی خواہشات کی پیروی کرے اور اللہ   عَزَّ وَجَلَّ سےلمبی اُمیدیں رکھے۔“(شعب الایمان،باب فی الزھدوقصرالامل،الحدیث:۱۰۵۴۶، ۷/۳۵۰)
  3. ’’مجھے اپنی اُمَّت پرجن چیزوں کاخوف ہے،ان میں سے خوفناک چیز نَفْسانی خواہش اور لمبی اُمیدہے۔ (الکامل فی ضعفاء الرجال،علی بن ابی علی، ۶/۳۱۶)

لمبی امید نیک بننے میں رکاوٹ ہے :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! طویل عمر پانے کی لمبی اُمید نماز یں قَضا کرواتی ہے، زکوٰۃ اور فرض حج کی اَدائیگی میں تاخیر کرواتی ہے ،ہمیشہ آسائش بھر ی زِندگی  پانے کی لمبی اُمیددُکھ ،تکلیف اور مَشقَّت میں مبُتلا کردیتی ہے ،لمبی اُمیدیں انسا ن کے دل میں مال و دولت کی ہَوَس پیدا کرتی ہیں ،لمبی اُمیدیں ہی بُلند و بالا عمارتیں  تعمیر کرنے  پر اُبھارتی ہیں ،لمبی اُمیدیں ہی  انسا ن کے دل سے بروزِقیامت   بارگا ہِ الٰہی  میں اپنے ہرعمل کا جواب دینےکا ڈر اور بُر ے خاتمے  کا خوف نکال دیتی ہیں،انسان لمبی اُمیدوں  میں پڑ کر ہی مُسلمانوں سے بُغْض و عَداوت رکھتا ہے ،توبہ کرنے کی اُمید  پر غیبت ،چُغْلی ،حسد ، تکبر جیسے  باطنی گُناہوں