Book Name:Lambi Umeedon kay Nuqsanat

اُنہی کی خَصلَت وعادَت اِختِیار کرلیتا ہے،یہاں تک کہ "باز"آدَمی کی صُحبت میں سُدھر جاتا ہے، طوطی آدَمی کے سکھانے سے بولنے لگتی ہے،گھوڑا اپنی وَحْشیانہ خَصلَت ترک کرکے مُطِیع بن جاتا ہے۔ یہ مِثالیں بتاتی ہیں کہ صُحبت کا کتنا اَثَر وغَلَبہ ہوتا ہے اور یہ کس طرح عادَتوں کو بدل دیتی ہے، یہی حال تمام صُحبتوں کاہے۔‘‘(کشف المحجوب فارسی، ص۳۷۵)معلوم ہواکہ” صحبت“ انسا ن کو نیک یا بد بنانے میں  بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے ۔اچھی صحبت کے لیے اچھا ماحول ضروری ہے،اچھے ماحول سے وابستہ ہونے پر ظاہر و باطن کی اصلاح ہوتی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!اس  دَور میں دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کی بہت بڑی  نعمت ہے،لہٰذا آپ بھی  دعوت ِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، اس کی برکت سے لمبی اُمیدوں میں  کمی  آئے گی،خوفِ  خدا   بڑھے گا ، دُنیا کی مَحَبَّت کم ہوگی ،مال کی  مَحَبَّت دل سے نکل جائے گی  اور اِیثارکا جذبہ پیدا ہوگا ۔ اِن شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ

12روزہ مدنی کورس کا تَعا رُف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نیک بننے اور دوسروں کو نیک بنانے کی کوشش کا جذبہ پانے کیلئے    12 روزہ مدنی کورس بھی   کرنے کی سعادت حاصل کرنی چاہئے۔

 شیخِ طریقت،اَمِیْرِ اَہلسُنَّت حضرت علامہ مولانا ابُوبلال محمد الیاس عطار قادری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پُر فِتَن دَور میں  نیکیاں کرنے اور گُناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مُشتمل شریعت و طریقت کا جامع مجموعہ مدنی انعاما ت  کی صُورت میں عطا فرمایا ہے ، اس12روزہ مدنی کورس میں  ان مدنی اِنعاما ت پر عمل کر نے کی آ سا نیا ں اور ان پر عمل کر نے کی عملی مشق بھی کروائی جاتی ہے،اس کے علاوہ  تَہَجُّد،اِشراق وچاشت،دُرُسْت تَلفُّظ کے ساتھ تلاوتِ قرآنِ پاک،اَوراد و  وظائف، مُناجات،مدنی حلقہ اورشجرہ شریف بھی پڑھاجاتاہے۔نیز باطن کی اِصلاح وتَربِیَت کیلئے مُہلکات(یعنی ہلاکت میں ڈالنے والی باطنی بیماریوں) مثلاًحسد، تکبُّر، رِیاکاری ، بَدگُمانی وغیرہ موضوعات پربیانات،نماز کا طریقہ،فُضُو ل باتوں سے