Book Name:Lambi Umeedon kay Nuqsanat

جلدی کرتا ہے  اور ہر وَقْت اپنی موت کو پیشِ نظر رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے بُزرگان ِ  دِین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن خُود کو لمبی اُمیدوں سے بچایا کرتے تھے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت  سے آج بھی دُنیا سےبے رغبتی اورنااُمیدی رکھنے والوں کی  ایسی مثالیں مَوْجُود  ہیں، جن کے واقعات   مُلاحَظہ کرنے کے بعد بُزرگا نِ دین عَلَیْہِم رَحْمَۃُ اللہِ الْمُبِیْن کی یاد تازہ ہوجاتی ہے  ۔صحبت انسا ن کو نیک یا بد بنانے میں  بہت بڑا کردار اَدا کرتی ہے۔اچھی صحبت کے لیے اچھا ماحول ضروری ہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!اس  دَور  میں دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کی بہت بڑی  نعمت ہے، لہٰذا آپ بھی  دعوتِ  اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، اس کی برکت سے لمبی اُمیدوں میں  کمی   اور دیگر باطنی اَمراض  سے نَجات ملے گی ۔

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’مدنی حلقہ ‘‘

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّتَبلیغِ قرآن وسُنَّت کی عالمگیر غیرسِیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مُشکبار مدنی ماحول اچھی صُحْبت فَراہَم کرتا ہے، اس مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر لاکھوں لوگ گُناہوں بھری زِندگی سے تائب ہوکر نیکیوں بھری زِندگی گُزار رہے ہیں ۔آپ بھی دعو تِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے اورذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں حصّہ لینے والے بن جایئے۔ذیلی حلقے کے  12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام نمازِ فجر کے بعد  مَدَنی حَلْقہ بھی ہے۔ جس میں روزانہ 3آیاتِ قرآنی کی تلاوت مع ترجمہ کَنْزُالایمان وتفسیر خزائنُ العرفان /تفسیرنورُالْعرفان /تفسیر صِراطُ الجنان،درسِ فیضانِ سُنَّت (4صفحات)اور شَجْرہ قادِریہ، رَضَویہ، ضیائیہ،عطاریہ پڑھا جاتا ہے ۔ قرآنِ کریم  کو پڑھنے پڑھانے  اور سمجھنے سمجھانے  کی بڑی برکتیں ہیں،نبیِّ مکرَّم، نُورِمُجسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ مُعظَّم ہے:جس شخص نے قرآنِ پاک سیکھا اورسکھایا اور جو کچھ قرآنِ پاک میں ہے، اس پر عمل کیا،قرآن شریف اس کی شفاعت کریگا اور جنّت