Book Name:Lambi Umeedon kay Nuqsanat

عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان اس حدیثِ پاک کےتحت فرماتے ہیں:برتن میں سانس لینا جانوروں کا کام ہے نیزسانس کبھی زہریلی ہوتی ہے اِس لیے برتن سے الگ مُنہ کر کے سانس لو، (یعنی سانس لیتے وَقْت گلاس مُنہ سے ہٹا لو)گرم دُودھ یا چائے کو پُھونکوں سے ٹھنڈا نہ کرو بلکہ کچھ ٹھہرو ، قَدرے ٹھنڈی ہو جائے پھر پیو۔(مراٰۃ ج۶ ص۷۷ )البتّہ دُرُودِ پاک وغیرہ پڑھ کر بہ نیّتِ شِفا پانی پر دَم کرنے میں حَرَج نہیں٭پینے سے پہلے بِسْمِ اللّٰہپڑھ لیجئے ٭ چُوس کرچھوٹے چھوٹے گُھونٹ پئیں، بڑے بڑے گُھونٹ پینے سے جِگر کی بیماری پیدا ہوتی ہے٭پانی تین سانس میں پئیں٭ بیٹھ کر اورسیدھے ہاتھ سےپانی نوش کیجئے٭پینے سے پہلے دیکھ لیجئے کہ پینے کی شے میں کوئی نُقصان دہ چیز وغیرہ تو نہیں ہے ( اِتحافُ السّادَۃ  للزّبیدی ج۵ص۵۹۴) ٭پی چکنے کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہیے٭گلاس میں بچے ہوئے مُسلمان کے صاف سُتھرے جھوٹے پانی کو قابلِ استعمال ہونے کے باوُجُود خوامخواہ پھینکنا نہ چاہئے ٭منقول ہے:سُؤْرُ الْمُؤمِنِ شِفَاءٌ  یعنی مُسلمان کے جُھوٹے میں شِفا ہے (فتاویٰ کُبریٰ فقہیۃ ،لابن حجر الہیتمی ج ص117) ٭پی لینے کے چند لمحوں کے بعد خالی گلاس کو دیکھیں گے تو اس کی دیواروں سے بہ کر چند قطرے  پیندے میں جمع ہوچکے ہوں گے انہیں بھی پی لیجئے۔

ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (۱)312 صفحات پر مشتمل کتاب ''بہارِ شریعت''حصّہ16 اور(۲) 120صفحات کی کتاب’’ سُنَّتیں اورآد ا ب‘‘ہد یَّۃً  حاصل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنَّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

آؤ مدنی قافلے میں ہم کریں مل کر سفر
سُنَّتیں سیکھیں گے اس میں
اِنْ شَا ءَ اللہ سر بسر
تیس تیس اور بارہ بارہ دن کے مدنی قافلے
میں سفر کرتے رہو جب بھی تمہیں موقع ملے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد