Book Name:Lambi Umeedon kay Nuqsanat

لمبی اُمیدوں کے اَسباب وعلاج:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہر مرض کے کئی اَسباب ہوتے ہیں، اگر ان اَسباب کو ختم کردیا جائے تو وہ مَرَض بھی ختم ہوسکتا ہے، لہٰذالمبی اُمیدوں کے اسباب وعلاج پیشِ خدمت ہیں:

پہلا سبب :دُنیا کی مَحَبَّت

لمبی اُمیدوں کا پہلاسبب حُبِّ دُنیا (یعنی دُنیا کی مَحَبَّت) ہےچُنانچہ اَمِیْرُالْمُوْمنین حضرت سَیِّدُنا عَلیُّ الْمُرْتَضیٰ، شیر خدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمسے مروی ہے کہ سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: مجھے تم پر دو(2)باتوں کا بہت زِیادہ خوف ہے، خواہش کی پیروی کرنا اور لمبی لمبی اُمیدیں رکھنا ۔ خواہش کی پیروی تو حق بات سے روکتی ہے اور لمبی لمبی اُمیدیں دُنیا کی مَحَبَّت میں مبُتلا کردیتی ہیں۔یاد رکھو!بے شک اللہ      عَزَّ وَجَلَّ اسے بھی دُنیا عطا فرماتاہے، جس سے مَحَبَّت کرتا ہے اور اسے بھی دیتا ہے،جسے ناپسند کرتا ہے، مگر جب وہ کسی بندے سے مَحَبَّت فرماتاہے تو اسے ایمان (کی دولت ) عطا فرماتا ہے۔سُن لو! کچھ لوگ دِین والے ہیں اور کچھ دُنیا والے۔ تم دِین والے بنو،دُنیا والے نہ بنو۔ یاد رکھو! دُنیا پیٹھ پھیرکرجارہی ہے۔ جان لو ! آخرت قریب آچکی ہے۔خبر دار!آج تم عمل کے دن میں ہو، اس میں حساب نہیں اور عنقریب تم حساب کے دن میں ہوگے، جہاں کوئی عمل نہ ہوگا۔(موسوعۃ ابن ابی الدنیا،قصر الامل، ۳/۳۰۳،رقم:۳) جب بندہ دُنیاسےاس قدرمَحَبَّت  کرے کہ دُنیوی خواہشات، لذّتوں اور مُعاملات کا جُداہونا،اس کے دل پر ناگوار گُزرے تو اس کادل  دُنیوی لذّتوں  کا خاتمہ کرنے والی موت کے بارے میں غور و فکر سے رُک جاتا ہے۔جوچیزانسان کو ناپسند ہوتی ہے، اُسے خُودسے دُور کرنے کی کوشش کرتاہے،جبکہ یہی انسان بے کار قسم کی آرزوؤں میں مصروف نظر آتاہے اور چاہتاہے کہ ہر کام خواہشات کے مُطابِق ہو جائے۔ لہٰذا دُنیا میں ہمیشہ رہنا ہی اس کی اصل چاہت ہوتی ہے اور اسی وجہ سے