Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

ہے : جوعورت پانچوں نمازیں پڑھے، رَمَضان کے روزے رکھے،اپنی عِزَّت و نامُوس کی حِفَاظَت کرے اوراپنے شوہر کی اِطاعت کرے تو اس سے کہاجائے گاکہ جنّت کے جس دروازے سے چاہو جَنَّت میں داخل ہوجاؤ۔(مسند امام احمد، مسند عبد الرحمن بن عوف ،  ۱/ ۴۰۶، حدیث: ۱۶۶۱)

یادرکھئے!شوہر کی ناشکری سے عورت کو اس لئے بھی بچنا چاہئے کہ  مُسلسل اس قسم کی باتیں شوہر کے دل میں نَفْرت و عَداوت کا طُوفان برپاکردیتی ہیں اوراگرخُدانَخواستہ اس کی زَد میں آکر تَعلُّقات کی کَشتی  ڈُوب گئی تو عُمر بھر پچھتانے کے سِوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔بہرحال کامیاب بیوی وہی ہے جوکبھی بھی ناشُکری کے اَلفاظ زبان پر نہ لائے اور ہمیشہ شوہر کی شُکر گُزار بن کر اس کا دل خُوش کرتی رہے۔ میاں بیوی کے دَرمیان باہَمی مَحَبَّت و اُلْفَت کا یہ  خُوبْصُورت رِشتہ خُوش اُسْلُوبی سے اسی وَقْت چل  سکتا ہے جب وہ دونوں ایک دوسرے کے حُقُوق اچھی طرح سے اَدا کریں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

  حضرتِ اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَامکى صفات

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!حضرت سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْلعَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کواللہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے بے شُمار خُوبیوں سے نوازااورقرآنِ کریم میں کئی مَقامات پرآپ کا ذِکْر ہوا،آپ مِعْمار ِکعبہ(کعبۂ مُعَظَّمہ تعمیر کرنے والے)اوربانىِ مَکَّۃُالْمُکَرَّمہ ہىں۔حضرتِ اِبْراہِىْم عَلَیْہِ السَّلَام جَدُّالْعَرب (اَہلِ عرب کے دادا) اورآپ اَبُو الْعَرب (اَہلِ عرب کے والد)ہىں ۔آبِ زَمْزم آپ کا مُعْجزۂ اِرْہاصى(اِعْلانِ نَـبُوّت  سے پہلے صادِر ہونے والا مُعْجِزہ) ہے جوتاقىامت باقى ہے قىامت تک دو (2)ہى مُعْجِزے باقى رہنے والے ہىں،اىک آبِِ زَمْزم کاچشمہ جواِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام کى اىڑى سے نکلا اور دوسرادىنِ مُصْطفىٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ىعنى قرآنِ کرىم، حدىثِ پاک اور ان کے قَوانىن و عبادات (تفسیر نعیمی،۱۶/۲۸۵)