Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

مُعاشَرے میں کئی  اسلامی بہنیں ناشُکری کی بَلا میں گرفتار ہیں، ذَراکسی کا اچھا  گھر،قیمتی کپڑےاور بیش قیمت  زیورات  دیکھیں  تو ناشُکری پر اُتر آتی ہیں اور مَعَاذَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اللہ تَعالیٰ پر اعتراض کرتے ہوئے کچھ اس قسم کی گُفْتگو کرتی ہیں کہ ”خُدا نےہمیں نا معلوم کس جُرم کی سَزا میں مُفْلس اور غریب بنا دیا۔میں تو ہوں ہی بدقسمت  کہ نہ میکے میں سُکھ نصیب ہوا نہ سُسرال میں ہی کچھ دیکھا۔ فُلاں کو دیکھوعیش و آرام میں  زِنْدگی بَسر کررہی ہے  اور میں یہاں فاقوں سے مر رہی ہوں، وغیرہ وغیرہ۔“  اسی طرح بعض کی یہ عادت ہوتی ہے کہ انہیں اچھا اورعُمدہ کھلاتے پِلاتے رہیں نیزاپنی حَیْثِیَّت اورطاقت کے مُطَابِق   کپڑے، زیورات اور دیگر ساز و سامان دیتے رہتے ہیں لیکن اگر کبھی کسی مجبوری سے کوئی خواہش پُوری نہ کر سکیں تووہ شوہر کے زِندگی بھر کے اِحسانات کو بُھلا کر اس کی ناشُکری کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ”ہائے مجھے اس گھر میں کبھی سُکھ نصیب نہیں ہوا۔تم نے میری کبھی کوئی خواہش پُوری کی ہی نہیں۔ میری تو قسمت ہی پُھوٹی ہے جوتم جیسے شخص سے بِیاہی گئی وغیرہ  وغیرہ(جنّتی زیور،ص ۱۲۵،ملخصاً) یاد رہے کہ نا شکری کے یہ اَلفاظ نہ صرف عورت کی دُنیاوی زِندگی کو  اُجاڑدیتے ہیں بلکہ اس کی آخرت  بھی برباد کرسکتے ہیں ۔ چنانچہ ،                         دوجہاں کے تاجْوَر،سلطانِ بحروبر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ عبرت نشان ہے : میں نے جہنّم میں اَکْثَرِیَّت عورتوں کی دیکھی ۔صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی : یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس کی کیا وجہ ہے؟ فرمایا: کیونکہ وہ نا شُکری کرتی ہیں ۔ پُوچھا گیا کہ کیا وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نا شُکری کرتی ہیں ؟ ارشاد فرمایا: وہ شوہر اور ا س کے احسان کی نا شکری کرتی ہیں، چنانچہ تم کسی عورت کے ساتھ عُمر بھر اچھا سُلُوک کرو لیکن کبھی تم میں کوئی ناپسندیدہ بات دیکھے گی تو کہے گی : میں نے تم سے کبھی بَھلائی دیکھی ہی نہیں ۔ (بخاری،کتاب النکاح ، باب کفران العشیر…الخ،  ۳/۴۶۳، حدیث:۵۱۹۷)

اور جواسلامی بہنیں عقلمندی  کا ثُبُوت دیتے ہوئے اپنے شوہر کی فرمانبردار اورشُکر گُزار بیوی بننے کاکردار نِبھاتی ہیں ،ان کے لئے جَنَّت کی بشارت ہے،چُنانچہ فرمانِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ