Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

12مَدَنی کاموں میں حصہ لیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! ہمیں بھی نیکی کی دعوت پھیلانے میں دعوتِ اسلامی کاساتھ دیجئے ،اپنی اورساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کےلیے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہیےاور ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں خُوب خُوب حصّہ لیجئے!ان میں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کام ”مسجددرس“بھی ہے۔ منقول ہے کہ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے حَضْرتِ سیِّدُنا مُوسیٰ کَلِیْم ُاللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وَحْی فرمائی :بھلائی کی باتیں خُود بھی سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ ،میں بھلائی سیکھنےاورسکھانے والوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گا تاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔ (حِلیۃُ الاَولِیاء ج۶، ص۵ حدیث۷۶۲۲) بیان کردہ روایت سے معلوم ہواکہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ سُنَّتوں بھرا بیان کرنے یا درس دینے اور سُننے والوں کے تو وارے ہی نِیارے ہیں، اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ اُن کی قبریں اَندرسے جگمگ جگمگ کررہی ہوں گی اور انہیں کسی قسم کا خوف محسوس نہیں ہوگا۔ اس لیےدیگر مَدَنی کاموں میں حصّہ لینے کے ساتھ ساتھ  خُوب خُوب مسجد دَرس دینے کی بھی کوشش کیجئے اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہیے۔آئیے! مَدَنی ماحول کی برکتوں سے مالا مال ایک مَدَنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

مَدَنی بہار:

مَتھرا(ہند)کے ایک اسلامی بھائی کا کچھ یُوں بیان ہے، میں ایک ماڈَرن نوجوان تھا، فلمیں ڈِرامے دیکھنا میرا مَشْغَلہ تھا ،مکتبۃُ المدینہ سے جاری ہونے والے بیان کی کیسیٹ '' T.V. کی تباہ کاریاں''سُننے کا شَرَف حاصِل ہوا جس نے میری کایا پلٹ دی، میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے مُنسلِک ہو گیا۔ مجھے APENDIXکی بیماری ہو گئی اور ڈاکٹر نے آپریشن کا مشورہ دیا۔ میں گھبرا گیا، ایسے میں دعوتِ اسلامی کے ایک مبلِّغ کی انفِرادی کوشِش کے نتیجے میں زندَگی میں پہلی بار عاشِقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے تین(3) دن کے مَدَنی قافِلے کا مُسافِر بن گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ