Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

کرنے کے لئے بھی ہردَم تَیار رہتے تھے۔

v   آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام زِنْدگی بھراپنی اُمَّت کو نیکی کی دعوت پیش کرتے رہے۔

v   آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حکم پر عمل کرنے میں اپنے والد صاحب کے بہت عمدہ مددگار ثابت ہوئے۔

v   آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام،کعبۃ اللہ شریف کی تعمیرکرنے والے اوربانیِ ٔ مکۂ مکرمہ ہیں۔

v   آبِ زمزم کاعظیم معجزہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہی کے مبارک قدموں سے نسبت رکھتا ہے۔

v   قرآنِ پاک میں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی4صفاتِ عالیہ بیان ہوئیں یعنی (۱) آپ صادقُ الْوَعْد ىعنى وعدے کے سچے (۲)غیب کی خبریں دینے والے (۳)اَہل وعیال کو نماز وزکوٰۃ کا حکم دینے والے (۴)اوراللہعَزَّ  وَجَلَّ  کے پسندیدہ بندے تھے ۔

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!ہمیں بھی سوچنا چاہیے کہ ہم اپنے بزرگان ِ دین کے کردار کوسامنےرکھتے ہوئے اس پرکتنا عمل کرتے ہیں؟ ہم سے توجان قُربان کرنے کا مُطالَبہ بھی نہیں کیا جارہا، ہم پرہماری  طاقت سے زِیادہ بَوجھ بھی  نہیں ڈالاجارہا، لیکن پھر بھی ہم سے آسان سے آسان نیک اعمال اَدا نہیں ہوپاتے ۔ذرا غور کیجئے اگر ہم اسی غَفْلَت میں دُنیا سے چلے گئے تو قبر میں  ہمارا کیا بنے گا؟اور حشر میں ہم اپنے رَبّ عَزَّوَجَلَّ کو کیا جواب دیں گے؟اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں حضرتِ سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام کے صَدْقے صَبْر وشکر کے ساتھ شریعت کے مُطَابِق  زِنْدگی گُزارنے، اپنے بچوں کی اسلامی اُصولوں کی روشنی میں تَربِیَت کرنے اور  اس ماہ میں نفلی روزے رکھنے کی توفیق عطافرمائے۔اٰمِیۡن بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیۡن صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم