Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

لگانے اور لگوانے سے بچوں گا٭نظر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!حضرت سَیِّدُنااِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام ،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مُقَرَّب اور بَرگُزِیْدہ نبی ہیں،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے آپ کوخُصوصی اِنْعام واِکْرام سے نوازاہے ،یہی وجہ تھی کہ آپ پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی طرف  سے جتنی بھی آزمائشیں آئیں ،آپ ان میں تَوفیقِ اِلٰہی سے  ثابِت قَدَم رہے ، آپ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا ایک مَشْہُور ومَعْرُوف واقعہ اورپھر اس سے حاصل ہونے والے مَدَنی پُھول بھی سُننے کی سعادت حاصل کریں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تینوں رات ایک طرح کا خواب:

          حضرتِ سَیِّدُنا اِبْراہِیْم خَلِیْلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ذُوالْحَج کی آٹھویں رات ایک خواب دیکھا، جس میں کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے:’’بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہیں اپنے بیٹے کو ذَبْح کرنے کا حُکم دیتا ہے ۔ ‘‘ آپ صُبْح سے شام تک اِس بارے میں غور فرماتے رہے کہ یہ خواب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی طرف سے ہے یا شیطان کی جانب سے؟اِسی لئے آٹھ(8) ذُوالْحَج کا نام یَوْمُ التَّرْوِیَہ(یعنی سوچ بِچار کا دن)رکھا گیا ۔ نویں رات پھر وہی خواب دیکھا اور صُبْح یقین کرلیا کہ یہ حُکم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی طرف سے ہے ،اِسی لئے9 ذُوالْحَج کو یومِ عرفہ( یعنی پہچاننے کا دن) کہاجاتا ہے۔دسویں رات پھر وہی خواب دیکھنے کے بعدآپ نے صُبْح اس خواب پرعمل کرتے ہوئے بیٹے کی قُربانی کا  پَکّا اِرادہ فرما لیا،جس کی وجہ سے 10ذُوالْحَج کو یَوْمُ النَّحْر یعنی ’’ذَبْح  کا دن ‘‘کہا جاتا ہے۔(تفسیرِکبیر،۹/۳۴۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد