Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

حضرتِ سَیِّدُنا اِسمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام کی یاد گار

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آبِ زَمْزم شریف جو قیامت تک باقی رہنے والا مُعْجِزہ ہے، اسے حضرت سَیِّدُنااِسْمٰعِیْلعَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے نِسْبَت کی وجہ سے دُنیا کے تمام پانیوں پر کئی اِعتبارسے اَفْضَلیَّت و فَوقیت حاصل ہے۔کئی سال گُزر جانے کے باوُجُودیہ پانی  مخلوقِ خُدا کو فیضیاب کررہا ہےاور ظاہری و باطنی اَمراض سے شِفا کی دولت بھی تقسیم کررہا ہے۔میرے آقا اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  ارشاد فرماتے ہیں: زَمْزم شریف کا ایک مُعْجِزہ یہ بھی ہے کہ ہر وَقْت مَزہ بدلتا رہتا ہے۔ کسی وَقْت کچھ کھارا پَن ،کسی وَقْت نہایت شِیْریں اور رات کے دو (2)بجے اگرپیا جائے تو تازہ دَوہا ہوا گائے کا خالِص دُودھ معلوم ہوتا ہے ۔(مزید فرماتے ہیں :) زَمْزم شریف جس کے پاس کافی مِقْدار سے ہو اُسے نہ کسی غِذا کی ضرورت ،نہ دَوا کی۔(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،ص۴۳۵) حدیث شریف میں ہے : زَمْزم کھانے کی جگہ کھانااور دَوا کی جگہ دَواہے۔(مصنف ابن ابی شیبہ،کتاب الحج،باب فی فضل زمزم، ۴/۳۵۸، حدیث:۲)آئیے! اب میں آپ کوآبِ زم زم کے فضائل پر تین (3)فَرامینِ مُصطفےٰسُنتے ہیں۔چنانچہ

1.    آبِ زَمْزم دُنیاوآخرت کے جس مَقْصَدکے لئے بھی پِیاجائے کافی ہے۔ (سنن ابن ماجۃ،ابواب المناسک،باب الشرف من زمزم،ج ۳، ص۴۹۰، حدیث:۳۰۶۲،بدون ”من امرالدنیاوالآخرۃ“)

2.    آبِ زمزم پیٹ بھرکرپینانِفاق سے چُھٹکارا دیتا ہے۔(فردوس الأخبار،باب التاء،حدیث:۲۲۵۵، ۱/۳۰۹)

3.    آبِ زمزم سَطْحِ زمین پر مَوْجُود  ہر پانی سے بہتر ہے۔(معجم الکبیر،حدیث:۱۱۱۶۷،۱۱/۸۰)

آب ِزَمْزم شَعَائِرُ اللہ ہے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ اللہ تَبارَک وَ تَعالٰی نے اس مُقدَّس پانی کو کس قَدر شان و شوکت اور برکتوں سے نوازاہے  کہ جہاں یہ مُسلمانوں کے دِلوں میں تاقیامت اللہعَزَّ  وَجَلَّ کے نبی حضرتِ سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْل ذَبِیْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی یاداوران کی مَحَبَّت تازہ کرتا