Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مکتبۃُ المدینہ:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ آج کے اس پُر فِتَن دَور میں تبلیغِ قرآن و سُنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی رات دن خدمتِ دین میں مصروفِ عمل ہے اورکم وبیش 97 شُعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے،اِنہی شُعْبہ جات میں سے ایک شُعْبہ مجلس مکتبۃُ المدینہ بھی ہے ۔یاد رہےموجودہ دورمیں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے جدید ذَرائع ووَسائل کا استعمال بڑی اَہَمیَّت  کا حامل ہے۔چُنانچہ شیخِ طریقت، امیر اَہلسنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کا آغاز ۱۴۰۶؁ ھ بمطابق 1986 ؁ء میں فرمایا اور سب سے پہلے بیانات کی آڈیو کیسٹیں جاری کی گئیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  مکتبۃُ المدینہ نے اس مُختصر عرصہ میں جو تَرقّی کی وہ اپنی مثال آپ ہے کیونکہ آڈیو کیسٹوں سے آغاز کرنے والے مکتبۃُ المدینہ کے تحت آج باقاعدہ وی سی ڈی مکتب اور پاکستان کے شہر بابُ المدینہ(کراچی)میں ایک عددپرنٹنگ پریس ( Printing Press)کام کر رہا ہے،جواس شعبہ سے متعلق (Related ) ہر قسم کی جدید سہولیات و ضروریات سے آراستہ ہے اوراس مختصر عرصے میں مکتبۃُ المدینہ سے جہاں سُنّتوں بھرے بیانات اور مدنی مُذاکرات کی ہزاروں کیسٹیں اور VCD'S  دُنیا بھر میں پہنچی اورپہنچ رہی ہيں ، وہیں سرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ،امیر اَہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دیگر عُلَمائے اَہلسُنَّت کی کتابیں بھی زیورِ طَبْع سے آراستہ ہو کر لاکھوں لاکھ کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سُنَّتوں کے پُھول کھلا رہی ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دُھوم مچی ہو !