Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

عَزَّوَجَلَّ مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے بِغیر آ پریشن کے میرامَرَض جاتا رہا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمیرے جذبے کو مدینے کے 12چاند لگ گئے، اب ہر ماہ تین(3) دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں، ہر ماہ مَدَنی اِنعامات کارِسالہ جَمْعْ کرواتا ہوں اور مسلمانوں کو نَمازِ فَجر کیلئے جگانے کی خاطِر گھوم پھر کر صدائے مدینہ لگاتا ہوں۔(فیضانِ سنت، ص۲۴۸)

بے عمل باعمل بنتے ہیں سَر بَسر                تُو بھی اے بھائی کر قافِلے میں سفر

اچّھی صُحبت سے ٹھنڈا ہو تیرا جگر               کاش!کر لے اگر قافِلے میں سفر

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بَیان  کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعَادَت  حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ،مُصطَفٰے جانِ رَحْمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔(مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵)

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنَّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

عِمامہ شریف  کے مُتَعلِّق چند اہم مَدَنی پھول:

آئیے! عمامہ شریف کے مُتَعلِّق چند اہم مدنی پھول سنتے ہیں۔…٭عِمامہ قبلہ رُو کھڑے کھڑے باندھئے(کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس ص۳۸)…٭عمامے میں سنّت یہ ہے کہ ڈھائی(2/1) گز سے کم نہ ہو، نہ چھ(6) گز سے  زیادہ اور اس کی بندِش گنبد نُما ہو(فتاوٰی رضویہ ج۲۲ص۱۸۶)…٭رومال اگربڑا ہو کہ اتنے پیچ آسکیں جوسرکوچھپالیں تووہ عمامہ ہی ہوگیا اور چھوٹا رومال جس سے صرف دو(2)ایک(1) پیچ آسکیں لپیٹنا