Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

حکمِ خُدا وندی کی تکمیل کا اَنوکھا اَنْداز

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام  کا مَقام ومَرتبہ  جمیع مَخلوق میں اَرْفع و اعلیٰ ہے ،لہٰذا ان پرآنے والےاِمْتحانات بھی اسی قَدرشدیدہوتے ہیں،مگرقُربان جائیے،ان مُقدَّس ہستیوں کے صَبْرواِسْتِقْلال پرکہ وہ اس راہ میں آنے والےمَصائب وآلام کوخَنْدہ پیشانی سے برداشت کر کےنہ صِرْف  بارگاہِ اِلٰہی میں سُرْخْرو ہوکربُلنددَرجات حاصل کرتے ہیں بلکہ مُسْتَقْبِل میں آنے والے اِمْتحانات کے لئے اپنے آپ کو اور گھر والوں کوبھی ہَمہ وَقْت تَیّار رکھتے ہیں،ان کی  یہی عظیم قُربانیاں رہتی دُنیاتک کے لوگوں کیلئےمَشْعَلِ راہ بن جاتی ہیں۔چونکہاَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام  کے خواب وَحْی ہوتے ہیں۔(مستدرک،تفسیر سورۃ الصافات،۳ /۲۱۴، حدیث:۳۶۶۵)لہٰذاحضرت اِبْراہِیْمعَلَیْہِ السَّلَامسمجھ گئے کہ میرارَبّ عَزَّ  وَجَلَّمجھےاپنے بیٹے کوذَبْح کرنےکاحکم اِرْشادفرمارہاہے۔فوراًاپنے لَخْتِ جگرکوفرمانِ خُداوَنْدی پرقُربان کرنے کے لئے تَیّار ہوگئےاورآپ نے یہ سارا ماجرا اپنے نَوخَیْز (کم عُمر )بیٹے حضرت اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام کوبھی بتادیا کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا فرمان ہے کہ میں تمہیں ذبح کروں،اب تم بتاؤ تمہاری کیا رائے ہے۔تَفسیرِخازِن میں ہے کہ حضرت اِبْراہِیْمعَلَیْہِ السَّلَام نےحضرتِ سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْلعَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے اس لئے مشورہ نہیں مانگا تھا کہ اگران کی مرضی نہ ہوتوان کی رائے پرعمل کریں بلکہ اس سےحضرت اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام کا اِمْتحان مَقْصُود تھا کہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کی طرف سے ملنے والی آزمائش پر ان کےکیا جَذبات ہیں اوراللہعَزَّ  وَجَلَّ  کےحکم کی اِطاعت اوراس کی طرف سے ملنے والی مَشَقَّتپران کے  صَبْر اور ثابِت قَدْمی کا علم ہوجائےاوروہ حُکمِ خُداوَنْدی کی بَجاآوری پر مِلنے والے ثواب کو پانے میں بھی  کامیاب ہوسکیں۔(تفسیر خازن۴/۲۲،ملخصاً)حضرتِ سَیِّدُنا اِبْراہِیْمعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے حضرتِ سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے جب یہ خواب بیان فرمایا تو اس پَیکرِ تسلیم  و رِضا نے جو جواب دیا اسے قرآنِ پاک میں پارہ 23 سُورۃُ الصّٰفّٰت  کی آیت نمبر 102میں ان لَفْظوں سے بیان کیا ہے :