Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

قَالَ یٰۤاَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ٘-سَتَجِدُنِیْۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۰۲)

تَرجَمۂ کنز الایمان:کہا اے میرے باپ! کیجئے جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے، خدا نے چاہا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابرپائیں گے۔

مجھے رسّیوں سے مضبوط باندھ دیجئے

تَفسیرِ خازِن میں ہے کہحضرتِ سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْلعَلَیْہِ السَّلَام نے اپنے والدِمُحْترم سےعرض کی: ابُوجان!ذَبْح کرنے سے پہلے مجھے رَسّیوں سے مَضْبُوط باندھ دیجئے تاکہ میں ہِل نہ سکوں ،کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں میرے ثواب میں کمی نہ ہو جائے اورمیرے خُون کے چھینٹوں سے اپنے کپڑے بَچا کر رکھئے تاکہ انہیں دیکھ کر میری اَمّی جان غمگین نہ ہوں۔ چُھری خُوب تیز کرلیجئے تاکہ میرے گلے پر اچھی طرح چل جائے (یعنی گلا فوراً کٹ جائے)کیونکہ موت بَہُت سخت ہوتی ہے،آپ مجھے ذَبْح کرنے کے لئے پیشانی کے بَل لِٹایئے(یعنی چہرہ زمین کی طرف ہو) تاکہ آپ کی نظر میرے چہرے پر نہ پڑے اور جب آپ میری اَمّی جان کے پاس جائیں تو انہیں میرا سَلام پہنچا دیجئے اوراگرآپ مُناسِب سمجھیں تو میری قمیص انہیں دے دیجئے،اس سے ان کوتَسلّی ہوگی اورصَبْرآجائےگا۔حضرتِ اِبْراہِیْم  عَلَیْہِ السَّلَامنےاِرْشادفرمایا : اے میرے بیٹے !تم اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے حکم پر عمل کرنے میں میرے کیسے عُمدہ مَدَدْگار ثابت ہورہے ہو!پھر جس طرح حضرتِ اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَامنےکہا تھا ،ان کو اُسی طرح باندھ دیا،اپنی چُھری تیز کی ،حضرت اِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَامکوپیشانی کے بَل لِٹا دیا ،ان کے چِہرے سے نظر ہَٹالی اور ان کے گلے پرچُھری چلا دی ،لیکن چُھری نے اپنا کام نہ کیا یعنی گَلا نہ کاٹا۔(تفسیر خازن،۴/۲۲)

 جنّتی مینڈھا اور مُبارَک کلمات کا مجموعہ

          حضرتِ سَیِّدُنااِبْراہِیْم عَلَیْہِ السَّلَام نے جب حضرتِ سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْل  عَلَیْہِ السَّلَام کو ذَبْح کرنے کے لئے زمین پر لِٹایا  تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے حکم سے حضرتِ جبرئیل عَلَیْہِ السَّلَام بَطورِ فِدْیہ جَنَّت سے ایک مینڈھا(یعنی دُنْبہ) لئے تشریف لائے اور دُور سےاُونچی آوازمیں فرمایا:اَللّٰہُ اَکْبَراَللّٰہ ُاَکْبَر،جب  حضرت