Book Name:Beta ho to aisa - Haftawar Bayan

مکروہ ہے(فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۷ص ۲۹۹)…٭ عمامے کو جب از سرِ نو باندھنا ہوتو جس طرح لپیٹا ہے اسی طرح کھولے اوریک بارگی زمین پر نہ پھینک دے(عالَمگیری ج ۵ص۳۳۰) …٭اگرضرورتاً اُتارا اور دوبارہ باندھنے کی نیّت ہوئی تو ایک (1)ایک(1) پیچ کھولنے پر ایک (1)ایک(1) گُناہ مٹا یا جا ئے گا(مُلَخَّص ازفتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۶ص ۲۱۴)    عِمامے کے چھ (6)طِبّی فوائد مُلاحَظہ ہوں:ننگے سر رہنے والوں کے بالوں پر سَردی گرمی اور دُھوپ وغیرہ براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے اِس سے نہ صِرف بال بلکہ دِماغ اور چہرہ بھی مُتأَثِّر ہوتا ہے اور صِحّت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لہٰذا اتباعِ سنّت کی نیّت سے عمامہ شریف باندھنے میں دونوں جہاں میں عافیّت ہے۔

طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات )  نیز 120صَفَحات کی کتاب ”سُنّتیں اور آداب“ ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنَّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔(101مَدَنی پھول،ص۲۷)

عاشقانِ رسول، آئیں سنت کے پھول

دینے لینے چلیں، قافلے میں چلو

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

 

پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے