Book Name:Siddiq e Akbar ka Khauf e Khuda

سزاؤں کا سوچ کر انسان کا دل گھبراہٹ میں مُبْتَلَا  ہوجائے۔ (ماخوذ من احیاء العلوم ،کتاب الخوف والرجاء ،ج۴ )

خَوْفِ خُدَا مؤمنین کی لازمی صفات میں سے ہے اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے قرآنِ مجید میں مُتَعدّدمقامات پر اس صِفَت کو اختیار کرنے کا حکم فرمایا ہے۔چنانچہ پارہ 5، سُوْرَةُ النِّسَاء، آیت نمبر 131 میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

وَ لَقَدْ وَصَّیْنَا الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ اِیَّاكُمْ اَنِ اتَّقُوا اللّٰهَؕ- (پ۵،النساء:۱۳۱ )

تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اور بیشک تاکید فرما دی ہے ہم نے ان سے جو تم سے پہلے کتاب دئیے گئے اور تم کو کہ  اللہ سے ڈرتے رہو۔

ایک اور جگہ ارشاد فرمایا:

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ(۷۰) ( پ۲۲،الا حزاب: ۷۰)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اے ایمان والو! اللہسے ڈرو اور سیدھی بات کہو ۔

اسی طرح یہ بھی ارشاد فرمایا:

فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِؕ- ( پ۶، المائدۃ:۳)

 تَرْجَمَۂ کنز الایمان :تو اُن سے نہ ڈرو اور مُجھ سے ڈرو ۔

آیئے !اب پیارے آقا ،اَحْمدِمجتبیٰ،مُحمدِمُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زبانِ حقِ تَرجُمان سے نکلنے والے ان مُقَدّس کلمات کو بھی سَمَاعَتْ فرمایئے، جن میں آپ نے خوفِ خدا کی فضیلت بیان فرمائی ہے ۔چنانچہ

(1) حضرتِسَیِّدُنا ابُو ہُرَیْرَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ سروَر ِعالَم ،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالٰیفرماتا ہے:”مجھے اپنی عزّت وجَلال کی قسم ! میں اپنے بندے پر دو