Book Name:Hasad ki Tabahkariyan aur Ilaj

اِرْتِکاب کے ساتھ ساتھ  ہمار ا چین وسُکون بھی برباد ہوجاتا ہے ۔لہٰذا ہمیں کسی کو نعمتوں میں خُوش دیکھ کر جَلنے اوردل میں دُشمنی بٹھالینے کے بجائے  بالخصوص نیک لوگوں کو دیکھ کر ان جیسا بننے کی خواہش اور تمنّا کرنی چاہیے ۔کیونکہ نبیِّ کریم ،رؤ فٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے نیکیوں میں ایک دوسرے  پر سبقت  لے جانے کی ترغیب دلائی ہے ۔چُنانچہ فرمایا : حَسَد نہیں ہے مگر دو شخصوں پر،ایک وہ شخص جسے خدا عَزَّوَجَلَّ نے قرآن سکھایا ،وہ رات اور دن کے اوقات میں اس کی تِلاوت کرتا ہے، اس کے پڑوسی نے سُنا تو کہنے لگا: کاش! مجھے بھی ویسا ہی دیا جاتا جو فُلاں شخص کو دیا گیا، تو میں بھی اُس کی طرح عمل کرتا۔ دوسرا وہ شخص کہ خدا عَزَّ  وَجَلَّ نے اسے مال دیا ،وہ حق میں مال کو خَرچ کرتا ہے، کسی نے کہا: کاش! مجھے بھی ویسا ہی دیا جاتا، جیسا فُلاں شخص کو دیا گیا تو میں بھی اُسی کی طرح عمل کرتا۔(صحیح البخاری،کتاب فضائل القرآن،ج٣، ص٤١٠، الحدیث: ٥٠٢٦)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر ہم بھی   حَسد اور دیگر باطنی گُناہوں سے بچنے کا اِرادہ اور زِیادہ سے زِیادہ نیکیا ں کرنے کا جَذبہ پانا چاہتے ہیں تودعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں اور شیخ ِ طریقت ،امیرِ اہلسُنَّت  حضرت علامہ مولانا   ابُوبلال محمدالیاس عطارقادری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ  مدنی اِنْعامات پر عمل کرنے والے بن جائیں ،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی بَرَکت  سے ہمیں  دُنیا و آخرت کی   بے شُمار بھلائیاں نصیب ہونگی۔   

مجلس مدنی انعامات کا تعارف :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی خواہشات کے عین مُطابق اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اورجامعاتُ المدینہ و مَدارِسُ المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانے کے لیے، مَدَنی اِنعامات پرعمل کی ترغیب دِلانے کے لئے تبلیغِ قرآن و سُنَّتکی عالمگیر غیرسیاسی