Book Name:Hasad ki Tabahkariyan aur Ilaj

وَقْت پہل کرنی چاہیے اور اگر کبھی ہمارے دل میں  کسی مُسلمان کے لیے حسد پیدا ہوبھی جائے تو خُود  کواللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے عذاب سے ڈَراتے ہوئے فوراً توبہ کرلینی چاہیے ،ایسانہ ہوکہ اس شیطانی کام  کے سبب اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہم سے ناراض ہوجائے اور ہماری دُنیا وآخرت برباد ہوجائے۔یاد رکھئے ! حسد سب سے پہلا آسمانی گُناہ ہے، جو شیطان نے کیا تھا ،حضرت علّامہ جلالُ الدّین سُیوطی شافعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  نَقْل کرتے ہیں:رَبّ تَعالیٰ کی پہلی نافرمانی، جس گُناہ کے ذَرِیعے کی گئی ،وہ حَسَد ہے،اِبلیس مَلْعُون نے حضرتِ سیِّدُنا آدم عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو سجدہ کرنے کے مُعامَلے میں اُن سے حَسَد کیا، لہٰذا اِسی حَسَد نے اِبلیس کو اللّٰہ رَبُّ العٰلَمِیْن کی نافرمانی پراُبھارا۔(الدرالمنثورفی التفسیر المأثور، سورۃ البقرۃ… تحت الآیۃ ۳۴،ج۱،ص۱۲۵)

حَسَد شیطان کا ہتھیار ہے

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے رَبّ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کرکے شیطان خود تو تباہ وبرباد ہوچکا ، اب وہ دوسروں کی تباہی وبربادی کے دَرپے ہے اور حَسَد اُس کا ایک اَہَمّ ہتھیار ہے ، چُنانچہ جب حضرتِ سیِّدُنا نُوح عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے اپنی قوم پر پانی کا عذاب آنے سے پہلے بحکمِ خُداوند یعَزَّوَجَلَّ ہر جِنْس کا ایک ایک جوڑا کشتی میں سُوار کیا اور خُود بھی سوار ہوئے تو آپ نے ایک اَجْنبی بوڑھے کو دیکھ کر پوچھا: تمہیں کس نے کشتی میں سُوار کیا ہے؟ اس نے کہا: میں اس لئے آیا ہوں کہ لوگوں کے دلوں میں وَسْوَسے ڈالوں،تا کہ اس وَقْت ان کے دل میرے ساتھ اوربدن آپ کے ساتھ ہوں ۔آپ (عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام)نےارشادفرمایا:’’اللّٰہ  عَزَّوَجَلّ َکے دُشمن!سفینےسے اُترجا کیونکہ تُو مَرْدُودہے۔‘‘تو شیطان نے کہا:’’میں لوگوں کو پانچ چیزوں سے ہلاکت میں ڈالتا ہوں، تین چیزیں تو آپ(عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام) کو ابھی بتا سکتا ہوں مگر دو نہیں بتاؤں گا۔‘‘اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرتِ سیِّدُنا نُوح (عَلٰی نَبِیِّنا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام) کی طرف وَحْی فرمائی:’’آپ اس سے کہئے کہ مجھے تین سے آگاہی کی ضَرورت نہیں تُو مجھے