Book Name:Hasad ki Tabahkariyan aur Ilaj

وشُہرت،عقیدت مندوں کی کثرت ، دولت مندوں کی ’’شفقت‘‘،جلسے میں کثیر سامعین کی شِرکت اور بھاری بھرکم اَلْقابات کے ساتھ لوگوں میں مَقْبولیَّت کی وَجہ سے دوسرے عالِم سے حَسَد میں مبتلا ہوسکتا ہے ،اسی طرح اسلامی بہنوں میں بھی لباس و زیور،گھر کی آرائش وزیبائش ، صورت و سیرت ،سُسْرال میں اچھا برتاؤاورپُر سکون گھریلو زِندگی جیسی چیزیں حَسَد کی بُنیاد بنتی ہیں، جس سے گھریلوسازِشیں جَنَم لیتی ہیں اور گھروں کا ماحول کَشیدہ ہوجاتا ہے ۔اسی طرح مُخْتلف وُجوہات کی بِنا پر ساس بہو، سگے بھائی بہنوں اور قریبی رِشْتہ داروں تک میں حَسَد پیدا ہوسکتا ہے ۔

حاسِد کی تین نشانیاں

حضرتِ سیِّدُناوھب بن مُنَبِّہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ حاسِد (حسد کرنے والا)کی تین نشانیاں ہیں:(۱) مَحْسُود (جس سے حَسد کیا جاۓ)کی مَوجُودگی میں چاپلوسی ( یعنی بے جا تعریف ) کرنا (۲)پیٹھ پیچھے غیبت کرنا (۳) مَحْسُود کی مُصیبت پر خُوش ہونا ۔ ( منھاج العا بدین، ص۷۴ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کیا ہم کسی کے حَسَد میں مبتلا ہیں؟

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم میں سے ہر ایک کوغور کرنا چاہئے کہ خُدانَخواستہ کہیں ہم کسی سے حَسَد تو نہیں کرتے ! اس کے لئے خُودکو ایک امتحان (Test)سے گُزارئیے اور اپنے آپ سے چند سُوالات کے جوابات طلب کیجئے: مثلاً ہمارے رِشْتہ داروں ، محلّے والوں ،دوست اَحباب اور ملنے جُلنے والوں،الغرض جس جس سے ہمارا واسِطہ پڑتا ہے ، ان میں سے کوئی شخص ایسا تو نہیں جس کی عزّت وشُہرت ،مال ودولت ،تَقْویٰ وعِبادت، ذِہانت یا دیگر خُصوصیّات کی وجہ سے ہم دل ہی دل میں اس سے جَلتے ہوں؟اس کی کسی نعمت کے زَوال کے لئے  اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کی بارگاہ میں بَددُعائیں کرتے ہوں؟اس شخص سے ملنے سے کَتْراتے ہوں اور اگر مِلنا ہی پڑے تو بے دِلی کے ساتھ ملتے ہوں؟اس کی تعریف سُننے کا