Book Name:Hasad ki Tabahkariyan aur Ilaj

قیامت آجائے اور تم سے ان کا حساب لیا جائے ۔(حلیۃ الاولیاء ، ج۱،ص۵۶) شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اس پُرفِتن دَور میں فکرِ آخرت کا ذِہْن بنانے،آسانی سے نیکیاں کرنے اور گُناہوں سے بچنےکے طریقوں پر مُشتمل مَدنی اِنْعامات بَصُورتِ سُوالات عطا فرمائے ہیں۔اسلامی بھائیوں کے لئے 72، اسلامی بہنوں کے لئے 63،اسکولز، کالجز اورجامِعات کےطَلبہ کے لئے 92، طالبات کے لئے 83، اورمدرسۃُ المدینہ کے مدنی مُنّوں کے لئے40مَدَنی اِنعامات ہیں،اِسی طرح خُصُوصی یعنی گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں اورقیدیوں کے لیے بھی  مَدَنی اِنعامات مُرتَّب  فرمائے ہیں۔مَدَنی اِنْعامات کے رَسائل مَکْتبۃُ الْمَدِیْنہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً  طلب کیے جا سکتے ہیں،ان کا بَغَورمُطالَعَہ کرنے کے بعدآپ اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ یہ دَرْاَصْل خُود اِحْتِسابی کا ایک جامع نِظام ہے، جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں اللہعَزَّ  وَجَلَّ   کے فَضْل وکَرم سےآہستہ آہستہ  دُورہوجاتی ہیں ۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مدنی انعامات پر عمل کے ذریعے نیکیوں کی عادت اَپنانے ،بُغْض وحَسداور دیگر باطنی بیماریوں  کی آفت سے پیچھا چُھڑانے ،آپس میں اُخُوَّت و مَحَبَّت بڑھانے ، رِضائے الٰہی پانے، دل میں خوفِ خداجَگانے، اِیمان کی حِفاظت کی کُڑھن بڑھانے، خُود کو عذابِ قبرو جہنَّم سے ڈرانے،سُنَّتوں کا پابند بنانے، دل میں عشقِ رسول کی شَمع جَلانے اور جنّتُ الفردوس میں مکّی مَدَنی مُصطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس پانے کا شوق بڑھانے کیلئےدعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول اپنالیجئے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ اس مدنی ماحول کی بَرَکت  سے  گُناہوں میں مُلَوَّث رہنے والے بے شُمار اَفراد توبہ کرکے نیکیوں کی راہ پر گامزن ہوگئے ۔آئیے ! ترغیب کیلئے ایک مدنی بہار سُنتے ہیں ۔

حیرت ہے میں نے ڈبّوا سنوکر کیسے چھوڑدیا!

    لِیاقت آباد (بابُ المدینہ کراچی)کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے: میں بے تَحاشہ فلمیں ڈِرامے دیکھاکرتا، ڈبّواِسنوکرکھیلنے کا جُنون کی حدتک شوق تھا، حتّٰی کہ کسی کے ڈانٹنے بلکہ مارنے