Book Name:Hasad ki Tabahkariyan aur Ilaj

نِیَّت فرمالیجئے۔شیخِ طریقت ،امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاس کتاب کی اَہَمیَّت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: یہ کتاب پیاری اور تاریخی کتا ب ہے ،شاید  کسی نے ایسی کتا ب شائع نہ  کی ہو،آپ پڑھیں گے تو حیران رہ جائیں گے ،11،11 بار گھول کر پی لیجئے ( یعنی  11ار دِلجمعی کے ساتھ مُطالَعہ کرلیجئے۔)

کون کس سے حَسَد کرتا ہے ؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یوں تو کسی کو کسی سے بھی حَسَد ہوسکتا ہے، لیکن اس شخص سے حَسَد ہوجانے کا اِمکان زِیادہ ہوتا ہے جس سے اِنسان کا زِیادہ میل جول ہوتا ہے یا وہ اس کا ہم پیشہ یا ہم پلّہ ہوتا ہے یا پھر اس سے کوئی قریبی تعلُّق ہوتاہے،مثلاً تاجِر کاروباری ترقّی کی وَجہ سے دوسرے تاجِر سے حَسَدکرتا ہے، کسی ڈاکٹر سے نہیں، ایک ڈاکٹر عِلاج میں مَہارت وکامیابی کی وَجہ سے دوسرے ڈاکٹر سے حَسَد کرتا ہے کسی ٹرانسپورٹرسے نہیں،ایک ٹرانسپورٹر مُسافروں کو اپنی طرف مائل کرلینے میں کامیابی کی بِنا پر دوسرے ٹرانسپورٹر سے حَسَد کرتا ہے، کسی طالبِ عِلم سے نہیں ،ایک طالبِ عِلم ذَہانت،اچھے حافظے، علمی مَقام، اِمتحانات میں ملنے والی پوزیشن اور اُستاذ کی طرف سے ملنے والی شاباش اور دیگر صلاحیتوں کی وجہ سے دوسرے طالبِ عِلم سے حَسَد کرتا ہے، کسی نَعْت خواں سے نہیں،ایک نعت خواں اچھی آواز ، پُرسوز انداز اور نوٹوں کی برسات کی وجہ سے دوسرے نعت خواں سے تومبتلائے حَسَد ہوسکتا ہے، مدرسے میں پڑھانے والے کسی استاذ سے نہیں،ایک اُستاذ اچھے اَندازِتدریس اور طلبہ وانتظامیہ میں مَقْبولیَّت کی وَجہ سے دوسرے اُستاذ سے توحَسَد میں مبتلاہوسکتا ہے کسی پیرصاحب سے نہیں،ایک پیر مُریدوں کی کثرت اور ہرخاص وعام میں مَقْبولیَّت کی وَجہ سے دوسرے پیر سے حَسَد کرسکتا ہے، کسی  کاروباری آدمی(Business Man) سے نہیں، ایک کاروباری آدمی(Business Man)کھلی آمدنی ،بنگلہ وگاڑی ،عَیْش وعِشْرت ،سماجی حیثیَّت،شخصیّات میں ملنے والے مقام اور خاندان میں ملنے والی عزّت کی وَجہ سے دوسرے کاروباری آدمی(Business Man)سے حَسَد کر سکتا ہے کسی عالِم سے نہیں، ایک عالِم عزّت