Book Name:Hasad ki Tabahkariyan aur Ilaj

بجائے اپنے بھائی کی نعمت پر خُوش رہیں۔

 (10)مدنی انعامات پر عمل کیجئے۔‘‘ کہ آج کے اس پُرفِتن دَور میں شیخِ طریقت، امیر ِاہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی اِنْعامات پر عمل کرنے سے اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ پابندِ سُنَّت بننے، نیکیاں کرنے اور گُناہوں سے بچنے کا جذبہ ملے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی  مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کسی کو اَعلیٰ دِینی یا دُنیاوی مَنْصَب ومرتبے پر فائز دیکھ کر دل جَلانا اور یہ تمنّا کرنا کہ اس سے کوئی ایسی غَلَطی سَرزَدہو کہ یہ مقام ومرتبہ اس سے چِھن جائے اور یہ ذلیل ورُسوا ہوجائے،یا دُنْیوی نعمتوں مثلاًعالیشان بنگلہ،شاندارگاڑی،بینک بیلنس،نوکر چاکر اوردیگر سہولیات وآسائشات  کو دیکھ کر یہ تمنّا کرنا کہ اس کے ہاں چوری یاڈکیتی ہوجائے یا اس کی دُکان ومکان میں آگ لگ جائے اور یہ کَوڑی کَوڑی کا مُحتاج ہوجائے ، ایسی تمنّا کرنا حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے ۔ذرا سوچئے ! کیا کبھی ایسا بھی ہوا کہ کسی مُسلمان کو نماز،روزے اور دیگرفَرائض وواجِبات کی پابندی کرتا دیکھ کر ہمارے دل میں بھی اُس جیسا بننے کی تمنّا پیدا ہوئی ہو ؟ کسی اسلامی بھائی کو سُنَن ومُسْتحبّات مثلاً تِلاوتِ قراٰن، تہجُّد،اِشراق وچاشت اور اَوَّابین کے نوافِل کی پابندی کرتا دیکھ کر ہمیں اس کی پَیروی کرنے کا جذبہ ملا ہو ؟کسی کو دُرودِ پاک کی کثرت کرتا دیکھ کر ہمارا بھی دُرُود شریف پڑھنے کو جی چاہا ہو ؟ کسی کو صَدَقہ وخَیْرات کرتے دیکھ کر ہمارا بھی راہِ خُدا میں خَرچ کرنے کا ذِہْن بنا ہو ؟کسی عاشقِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے مَدنی قافلے کا مُسافر بنتے دیکھ کر ہم نے بھی راہِ خُدا میں سفر کرنے کی نِیَّت کی ہو ؟ یاد رکھئے! دُنیا کا مال واَسباب اس لائق ہی نہیں کہ اس پر رَشک کیا جائے، کیونکہ یہ تو یہیں دُنیا ہی میں رہ جائے گا ،آخِرت کی عالیشان نعمتیں اسی کو ملیں گی، جس نے دُنیا میں نیکیوں کا خَزانہ جمع کیا ہوگا ۔اس لئے ہمیں