Book Name:Naza ki Sakhtiyan

نَزْعْ کے وَقْت مجھے جلوۂِ محبوب دکھا             تیرا کیا جائے گا میں شاد مَروں گا یارَبّ!

(وسائلِ بخشش، ص ۸۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

موت کی سختیوں کے اسباب:

یادرکھیے!ہر شخص پر موت کی سختیاں اُس کے دنیا میں کیے ہوئے اعمال کے مطابق ہوں گی،نزع کی سختیوں کے وقت بندے کے اُس کے اچھے اور بُرے اعمال پیش کیے جائیں گے،سختیاں ایک ایک کرکے گزریں گی او ر آخری سختی گزرتے وقت اس کی روح قبض ہو جائے گی۔ماں کی ناراضی حالتِ نزع میں سختی کاباعث ہے

حجۃ الاسلام امام محمد غزالی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں: آخرت میں حساب و کتاب کی ہولناکیوں اور سکراتِ موت کی شدت کا ایک باعث پیٹ بھر کر کھانا بھی ہے۔ (منہاج العابدین ص 94)

ایک بزرگ فرماتے ہیں:''حاسد شخص مجلس میں ذِلّت اور مذمّت پاتا ہے، ملائکہ سے لعنت اور بُغض پاتا ہے، مخلوق سے غم اور پریشانیاں اُٹھاتا ہے، نزع کے وقت سختی اور مصیبت سے دوچار ہوتا ہے اور قیامت کے دن حشر کے میدان میں بھی رُسوائی، توہین اورمصیبت پائے گا۔(جہنم میں لے جانے والے اعمال ج 1ص199)

موت کی سختیوں سے چُھٹکارا:ایمان دار کو موت کی سختیوں سے چھٹکارا نصیب ہوگا،ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ  چنانچہ حدیثِ پاک میں ہےکہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے دُعا مانگی :''اے