Book Name:Naza ki Sakhtiyan

کچھ افاقہ ہوا،مگر پھر اچانک بلند آواز سےکَلِمَہ طَیِّبہ لَآاِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللّٰہ کاوِرْدشروع کردیا ، ان کے صاحبزادے نے اس طرح اچانک کَلِمَہ طَیِّبہ کا وِرد شروع کرنے کی وجہ دریافت کی ؟ انہوں نے فرمایا:''بیٹا!سامنے دیکھو،میرے پیرومرشِد امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کَلِمَہ طَیِّبہ پڑھنے کی تلقین فرمارہے ہیں۔''یہ کہہ کر دوبارہ بلند آواز سے کَلِمَہ طَیِّبہ پڑھنا شروع کردیااور اسی طرح لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ کا وِرد کرتے کرتے ان کی روح قَفَسِ عُنْصُری سے پرواز کرگئی ، ان کے صاحبزادے کا بیان ہے کہ وفات سے پہلے بعدِ نمازِ مغرب ابّا جان نے فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا رسالہ بھی پُر کیا تھا۔امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہپَر اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی رَحمت ہو اور اُن کے صد قے ہماری مغفِرت ہو ۔ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

مجھ سے بدکار سے اس گناہ گار سے

رہنا راضی سدا میرے مُرشِد پِیا

آخری وقت ہے اور بڑا سخت ہے

میرا اِیماں بچا میرے مُرشِد پِیا

باوضو رہنے والوں کے لئے نزع میں آسانی ہو گی:

"نماز کے احکام" میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہنے باوضو رہنے کے 7فضائل لکھے ہیں،اس میں ایک فضیلت یہ بھی ہے کہ جو باوضو رہےگا،موت کی سختی اُس پر آسان ہو جائے گی۔ان شآء اللہ عَزّوَجَلَّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ