Book Name:Naza ki Sakhtiyan

مُرشِد، نزع کے عالم میں مدد فرماتے ہیں:

اِمامِ اہلسنّت ،امام احمد رضا خان عَلَیۡہِ رَحۡمَۃُ الرَّحۡمٰن فتاویٰ رضویہ شریف میں فرماتے ہیں: مشائخِ کرام دُنیا و دین و نزع و قبر و حشر ،سب حالتوں میں اپنے مریدین کی اِمداد فرماتے ہیں،فقہاء اور صُوفیاء سب کے سب اپنے اپنےمُتَّبِعِیۡن(پیروی کرنے والوں)کی شفاعت کریں گے اور وہ اپنے مُتَّبِعِیۡناور مریدین کی نزع کے حالت میں،رُوح کے نکلنے اورمُنۡکَر نَکِیر کے سوالات ،نشر و حشر اور حساب اور میزانِ عدل پر اعمال تُلنے اور پُل صراط گزرنے کے وقت ملاحظہ فرماتے ہیں اور تمام مواقف میں سے کسی ٹھہرنے کی جگہ سے غافل نہیں ہوتے۔مزید فرماتے ہیں:اس محتاج بے دست و پا سے بڑھ کر احمق اپنی عافیت کا دشمن کون جو اپنی سختیوں کے وقت اپنے مددگار نہ بنائے۔ (فتاوی رضویہ ج 21 ص 464،465)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کسی بھی جامع شرائط پیر  کی بیعت کر لیجئے،اس کی برکت سے  نزع میں،قبر میں،حشر میں ہر جگہ خیر ہی خیر ہو گی، آئیے مکتبۃ المدینہ کے رسالے "بے قصور کی مدد"کے صفحہ نمبر 19 سے ایک مدنی بہار سنئے اور ایمان تازہ کیجئے۔ چنانچہ لکھا ہے کہ

وقتِ نزع دیدارِ مُرشِد ہو گیا

ٹنڈو جام (باب الاسلام سندھ ) کے مبلغِ دعوتِ اسلامی افتخار احمد عطاری،مدنی ماحول سے وابستگی سے پہلے بَہُت زیادہ ماڈرن تھے، خوش نصیبی سے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول میسر آگیا، سُنّتوں کے عامِل مبلغین کی صحبت اورامیرِاَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کی تربیت کی برکت سے نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے لگے۔مَدَنی ماحول سے وابستگی کے کچھ ہی عرصے بعد شوال المکرم میں ایک رات نمازِ عشاء پڑھ کر فارغ ہوئے تو اچانک سینے میں درْدمَحسوس ہوا، جو بڑھتا ہی چلاگیا، ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا ، دوا سے