Book Name:Naza ki Sakhtiyan

مجلس تجہیز و تکفین کا تعارف :

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے کم و بیش 95 شعبوں میں سے 1 شعبہ، مجلسِ تجہیز و تکفین بھی ہے، اس مجلس کے ذِمہ،شریعت اور مدنی مرکزکے دیے گئے طریقِ کارکے مطابق مسلمان میّتوں کے غسل و کفن اور لواحقین کی غمگساری کے تمام معاملات سر انجام دے کر ثواب کمانا ہے۔ اَلۡحَمۡدُلِلّٰہ عَزّوَجَلَّ مجلس تجہیز و تکفین کے تحت وقتاً فوقتاً ،ملک و بیرونِ ملک میں تربیتی اجتماعات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے، مکتبۃ المدینہ نے ایک DVD بنام "تجہیز و تکفین تربیتی اجتماع" بھی جاری کی ہے، اس شعبہ کی ویب سائٹ tajheezotakfeen.dawateislami.netسے اس DVD کو دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ اَلۡحَمۡدُلِلّٰہ عَزّوَجَلَّ مجلس تجہیز و تکفین کے تحت تِیجے، چہلم اور برسی کے موقع پر ایصالِ ثواب کے اجتماع کی بھی ترکیب کی جاتی ہے، اس موقع پر مجلس لنگرِ رسائل کو یہ مدنی پھول دیا گیا ہے کہ وہ بالخصوص ان رسائل" قبر کی پہلی رات، مُردے کے صدمے، مُردے کی بے بسی، بادشاہوں کی ہڈیاں، فاتحہ کا طریقہ" وغیرہ کا لنگر کرے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنشاہِ نَبُوَّت،مُصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر  جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ  جنَّت  میں میرے ساتھ ہو گا ۔                (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)