Book Name:Sachay Aashiq e Rasool ki Phechan

(3) کثرتِ ذِکْر

میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو!مَحَبَّت  کی عَلامَتوں میں سے ایک  عَلامَت یہ بھی ہے کہ  عاشِق ِ صادِق جس سے مَحَبَّت کرتا ہے، بات بات پر اس کا ذِکْر کرتا ہے کیونکہ اسے مَحْبُوب کے ذِکْر سے لَذت ملتی ہے۔ ایک روایت میں ہے:مَنْ اَحَبَّ شَيْئًا اَكْثَرَ ذِكْرَهٗ ، یعنی جو شخص کسی سے مَحَبَّت کرتا ہے اس  کا ذِکْر کثرت سے کرتا ہے۔([1]) چونکہ ہمارے عِشْق و مَحَبَّت کا مَرْکز سَرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی ذاتِ مُبارَکہ ہے اس لئے ہمیں کثرت سے اُن کا ذکر کرنا چاہئے۔ ذِکْرِ رَسُول وہ بابرکت وَظِیْفہ ہے جس میں عُشّاق کے دلوں کی تسکین بھی ہے ،اِظْہارِ مَحَبّت بھی ہے اور نیکیوں کا خزانہ بھی ۔اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ محبوبِ دوجہاں، سَرورِ کَوْن و مَکاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ طیبّہ پر زِیادہ سے زِیادہ دُرُود و سَلام پڑھا جائے۔

مُحَقِّق عَلَی الاِطلاق حضرت سیِّدُنا شیخ عبدُالْحَق مُحدِّث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی ارشاد فرماتے ہیں: جب بندۂ مومن ایک بار دُرُود شریف پڑھتا ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس  پر دس بار رَحْمت بھیجتا ہے، (دس گُناہ مٹاتا ہے ) دس دَرَجات بُلَند کرتا ہے، دس نیکیاں عطا فرماتا ہے،دس غلام آزاد کرنے کا ثواب اور بیس غَزوات میں شُمولیّت کا ثَواب عطا فرماتا ہے۔ دُرُودِپاک سبَبِ قَبولیّتِ دُعا ہے،اِس کے پڑھنے سے شَفاعَتِ مصطفےٰ واجب ہوجاتی ہے۔ پیارے آقا،مدینے والے مُصْطفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کابابِ جنَّت پرقُرب نصیب ہوگا، دُرُودِپاک تمام پریشانیوں کو دُور کرنے اور تمام حاجات کی تکمیل کےلئے کافی ہے، دُرُودِ پاک گُناہوں کا کَفَّارہ ہے، صَدقے کا قائم مَقام بلکہ صَدقے سےبھی اَفْضل ہے۔([2])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!واقعی کس قدر خُوش نصیبی کی بات ہے کہ ہم گُناہگاروں کے


 



[1]كنز العمال،کتاب الاذکار،الباب الاول فی الذكر وفضيلته، ۱/ ۲۱۷، حدیث: ۱۸۲۵

[2]جذب القلوب،ص ۲۲۹