Book Name:Sachay Aashiq e Rasool ki Phechan

دوستی اور دُشْمنوں سے دُشمنی رکھے ۔ان نِشانیوں کے علاوہ اپنے کردار کو بہتربنانے کیلئے ایک سچّے عاشِقِ رَسُول  کیلئے یہ بھی ضَروری ہے کہ وہ پانچوں نمازیں باجماعت مسجد کی پہلی صَفْ میں  تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ اداکرنے والا، فُحُش وبدکلامی سے بچنے والا،اپنی زبان کی حِفَاظَت کرنے والا ،دوسروں کی بھلائی چاہنے  والا ، لڑائی جھگڑے سے بچنے والا،لوگوں میں صُلْح کروانے والا،مُصِیْبت پرصَبْر کرنے والا، جھوٹ ،غیبت چُغْلی،کینہ ،حَسَد وغیرہ بُرائیوں سے بچنے والا،الغرض چھوٹی سے چھوٹی نیکی کرنے والا اورہرایک گُناہ سے بچنے والا ہوناچاہئے۔وہ کس قسم کا عاشقِ رسول ہے جو دن رات اللہ عزوجل اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی نافرمانیوں میں بسر کرتا ہے، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاری قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ چوٹ کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں۔

بے نمازی رہیں کچھ نہ روزے رکھیں  اُن کو کس نے کہا؟ عاشِقانِ رسول

عالموں پر ہنسیں،پَھبتیاں بھی کَسَیں اُن کو کس نے کہا؟ عاشِقانِ رسول

جو کہ گانے سنیں، فلم بِینی کریں     اُن کو کس نے کہا؟ عاشِقانِ رسول

بد نگاہی کریں، بد کلامی کریں        اُن کو کس نے کہا؟ عاشِقانِ رسول

کھائیں رزقِ حرام ، ایسے ہیں بد لگام  اُن کو کس نے کہا؟ عاشِقانِ رسول

عَہد توڑا کریں ، جھوٹ بولا کریں    اُن کو کس نے کہا؟ عاشِقانِ رسول

جو ستاتے رہیں دل دُکھاتے رہیں    اُن کو کس نے کہا؟ عاشِقانِ رسول

چغلیوں تہمتوں ، میں جو مشغول ہوں اُن کو کس نے کہا؟ عاشِقانِ رسول

گالیاں جو بکیں عیب بھی نہ ڈھکیں   اُن کو کس نے کہا؟ عاشِقانِ رسول

داڑھیاں جو مُنڈائیں کریں غیبتیں   اُن کو کس نے کہا؟ عاشِقانِ رسول

کاش ! عطاؔر کا طیبہ میں خاتِمہ    ہو کرو یہ دعا عاشِقانِ رسول

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں اپنے حَبِیْب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا ایسا عاشقِ صادِق بنادے کہ جو بھی