Book Name:Sachay Aashiq e Rasool ki Phechan

اٰمِیْن بِجاہِ النَّبی الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

 مدنی کاموں میں حِصّہ لیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس پُر فِتَن دور میں دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول  ہر جگہ عشقِ رسول کی شَمْع جلانے میں مَصْروف ہے ۔لہٰذا آپ بھی خوفِ خُدا کی عادت اپنانے ،سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی محبت جگانے،سُنّتوں پرعمل کا جذبہ پانے ،خود کو فَرائض وواجبات ،سُنَن ومُسْتَحَبّات  کا پابند بنانے کیلئے  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کیلئے ذیلی حلقے کے بارہ مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے بارہ مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام چوک درس دینا بھی ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ چوک دَرْس مُسَلمانوں  کو بُرائیوں سے بچانے ، نیکیوں میں رَغْبَت بڑھانے ، نمازوں کی پابندی کا ذِہْن بنانے کے ساتھ ساتھ عِلْمِ دِیْن کی بہت سی باتیں سیکھنے  سکھانے  کا ذَرَیْعہ ہےاورلوگوں تک  عِلْمِ دِیْن کی باتیں پہنچانا  اَجْروثَواب کا کام ہے ۔

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ ہے جو شخص میری اُمَّت تک کوئی اسلامی بات پہنچائے تا کہ اس سے سُنَّت قائم کی جائے یا اُس سے بد مذہبی دُور کی جائے تو وہ جنَّتی ہے۔(حِلْیَۃُ الْاولیاء ج۱۰ ص ۴۵ حدیث ۱۴۴۶۶)ایک اور حدیثِ پاک میں ہے :’’ اللہ  تَعَالٰی اُس کو تَرو تازَہ رکھے جو میری حدیث کو سُنے،یاد رکھے اور دوسروں تک پہنچائے۔‘‘  (سُنَنِ تِرمِذی ج۴ ص ۲۹۸ حدیث ۲۶۶۵)

ہر کلمے پرسال بھر کی عبادت کا ثواب

حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سَیِّدُنا امام ابُو حامد محمد بن محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالوَالِی فرماتے ہیں: ایک بارحضرتِ سیِّدُنا مُوسیٰ کلیمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے بارگاہِ خُداوَنْدی عَزَّ  وَجَلَّ میں عرض