Book Name:Sachay Aashiq e Rasool ki Phechan

باجماعت نماز اَدا کرنے والا بن گیا۔ شراب کی مَسْتی میں مَسْت رہنے والا عشقِ مُصْطفےٰمیں تڑپنے والا بن گیا۔ مہکے مہکے مدنی ماحول کی پُر بہار فِضاؤں میں ایسا ذِہْن بنا کہ میں مُشکبارمدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا اور مجھے شراب نوشی اور گُناہوں کی دیگر نحوستوں سے نَجات مل گئی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اورچند سُنَّتیں اورآداب بیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شَہَنشاہِ نُبُوَّت، مُصْطَفٰے جانِ رَحمت، شَمعِ بزمِ ہدایت،نَوشَہ بز م جنت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جَنَّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر جس نے مجھ سےمَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔(اِبنِ عَساکِر ج۹، ص۳۴۳)

زمانے بھر میں مچا دیں گے دُھوم سُنَّت کی

اگر کرم نے ترے ساتھ دیدیا یارَبّ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے !شیخِ طریقت، امیر ِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے ’’163 مدنی پھول   ‘‘سے مسواک سے مُتَعَلِّق چند مدنی پُھول پیش کرتا ہوں۔

پہلےدو فرامین ِمُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسُن لیجئے: ٭دو رَکعت مِسْواک کر کے پڑھنا بغیر مِسواک کی 70 رَکعتوں سے اَفْضل ہے۔ (اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب، ج۱، ص۱02، حدیث18) ٭مِسْواک کا اِستعمال اپنے لئے لازِم کر لو کیونکہ اِس میں مُنہ کی صَفائی اور رَبّ تعالیٰ کی رِضا کا سبب ہے۔(مُسندِ اِمام احمد بن حنبل، ج2، ص۴۳8، حدیث5869) ٭مِسوا ک پِیۡلُو یا زَیۡتُون یا نِیۡم وغیرہ کَڑوِی لکڑی کی ہو۔