Book Name:Sachay Aashiq e Rasool ki Phechan

واقعی یہ شَخْص فُلاں سے بے حَد مَحَبَّت  کرتا ہے۔مثلاًمَحَبَّت کرنے والا ہر مُعامَلے میں اپنے مَحْبُوب کی اِطاعَت کرتا ہے، ہر وَقْت اس کے ذِکْر سے اپنی زَبان تَر رکھتا ہے،اس کی پَسَنْد کو اپناتا اور جو چیز اسے ناپَسَنْد ہو اس سے دُور رہتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ یقیناً ہر مُسلمان حُضُورِ اَکْرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ سے بے پناہ عِشْق  کرتا ہے، لہٰذا عاشِقِ رَسُول کوچاہیے کہ  وہ اپنے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کی اِطَاعَت آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں  پر عَمَل اورہر طرح سے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی تَعْظِیْم کرے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کے ذکرِ خَیْر سے ہر وَقْت اپنی زبان کو تَر رکھے ۔جس مُسَلمان میں یہ  عَلامتیں پائی  جاتی ہیں وہ سچّاعاشِقِ رَسُول  کہلاتاہے۔آئیے!مَحبَّتِ رَسُول کی چَنْد عَلامَتوں کے بارے میں سُنْتے ہیں اور اپنے اَنْدرعمل کا جذبہ بَیْدارکرنے کی نِیَّت بھی کرتے ہیں ۔

(1) اِطاعَت واِتّباع

مَحبَّت کی اَوّلین عَلامَت مَحْبُوب کی اِطاعَت و اِتّباع ہے،اس لئے ہر اُمّتی پر حَقْ ہے کہ مَحْبُوبِ دوجہان، سَرورِ ذیشان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  نے  جس بات کا حکم اِرْشاد فرما دیا،  اُس پر عمل پیرا ہو اور اس کی ذَرّہ بَرابر مُخالَفَت کا تَصَوُّر بھی ذِہْن میں نہ لائے۔صَحابۂ  کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  میں یہ عَلامَت بھی کامِل  طور  پر مَوْجُود  تھی ۔ وہ نُفُوسِ قُدْسِیہ  ہر مُعامَلے میں سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی اِطاعَت و پَیْروی کِیا کرتے اور جو چیز حُضُور کو پَسَنْد ہوتی اُسے مَحْبُوب جانتےتھے ۔

سرکار کی پسند اپنی پسند

    حَضْرتِ سَیِّدُنا اَنَس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ   فرماتے ہیں کہ ایک دَرْزِی نے رَسُوْلُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وْاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی دَعْوت کی ،میں بھی اس دعوت میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ شریک ہو گیا، دَرْزِی نے آپ عَلَیْہ الصَّلٰوۃُوَالسَّلَام کے سامنے روٹی ، کدّو (لوکی شریف) اور گوشت کا سالن رکھا  تو  میں نے دیکھا کہ نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ برتن سے کدّو شریف تلاش کر کے تَناول فرمارہے