Book Name:Sachay Aashiq e Rasool ki Phechan

آئی نئی حکومت سکّہ نیا چلے گا

عالم نے رنگ بدلا صبح شبِ ولادت

٭ اے عاشقانِ میلاد!بارہویں شب دعوتِ اسلامی کے اجتماعِ میلاد میں گزارنا ہے اور یہ بھی نیت کر لیجئے کہ 12 ربیع الاوّل کو روزہ رکھ کر سبز پرچم اٹھائے، جلوسِ میلاد میں بھی شرکت کروں گا۔ ان شآء اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  

پیارے آقا، بارہویں والے مصطفی، حبیبِ کبریا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا میلاد منانے کی کیا برکتیں ہیں، جشنِ ولادت منانے کی نیتیں کیا ہونی چاہئیں اس کے علاوہ بہت سے رنگ برنگے مدنی پھول حاصل کرنے کے لئے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ "صبحِ بہاراں" مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

مدرسۃ المدینہ کا تعارف:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے مَدَنی مُنّے  اورمدنی مُنّیاں بھی بچپن ہی سے سچے عاشقانِ رسول  کی صَفوں میں شَامل ہوکر سُنّتوں کے عامل بن جائیں  تو پریشان ہونے کی قَطْعاًضَرورت نہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ   شیخِ طریقت ،امیراہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیضانِ نَظر سے  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مَدَنی مُنّوں کی تعلیم و تربیت کیلئے مدرسۃ ُالمدینہ(للبنین)اورمَدَنی مُنّیوں کیلئے مدرسۃ ُالمدینہ (للبنات)قائم ہیں ۔جن میں تَجْوِیْد  و قرأت کے ساتھ قرآنِ مجید پڑھایا جاتا ہے ۔اِس کا پڑھنا، پڑھانا اور سُننا سُنانا سب ثواب کا کام ہے۔ قُرآنِ پاک کا ایک حَرف پڑھنے پر 10 نیکیوں کا ثواب ملتا ہےاور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّقُرآنِ پاک ہر مُسلمان کےلیےہدایت کا سَرچَشْمہ بھی ہے۔اس پر عمل کرنادونوں جہان میں کامیابی کا سبب ہے ،لیکن یادرکھئے! عمل کرنے کے لیے اسے صحیح پڑھنا، سیکھنا اور سمجھنا ضَروری ہے لیکن اَفْسوس صَدْ اَفْسوس! کہ  ہماری اَکْثریَّت قُرآنِ پاک  کو پڑھنے،سیکھنے، سمجھنے اور