Book Name:Faizan e Aala Hazrat

امیر اہلسنّت  دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں:

جن کو کال کوٹھڑی  کے تنگ  و تاریک  دع و دیوار  نہ سُدھار سکے ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکات  سے ایسوں کی اصلاح  کے بھی کئی واقعات ہوئے ہیں ۔

گرماتے ہیں: دعوتِ اسلامی جیل بھرو نہیں بلکہ مسجد بھر وتحریک ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!  دعوتِ اسلامی  کے اس شعبے ’’ اصلاح برائے قید یان‘‘ میں قیدیوں کو قرآن پڑھایا جاتا ہے ،نمازسکھائی جاتی ہے، ان کی اِصلاح کا سامان کیا جاتا ہے، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ! مبلغین دعوتِ اسلامی  کی انفرادی و اجتماعی کو ششوں  کے نتیجے میں قیدی توبہ کرتے ہیں ، داڑھیاں سجاتے ہیں ، نمازی بن جاتے ہیں ، صحیح قرآن پڑھنا  شروں کردیتے ہیں اور بعض امام بھی بن جاتےہیں ، اس شعبے کی مدنی  بہاروں  کی کچھ  تفصیل  جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ’’ قاتل اِمامت  کے مصلّے پر‘‘ کا مطالعہ  کیجئے ۔ آئیےاب مدنی بہار بھی سُن لیجئے۔

غفلت کے بادل کیسے چھٹے

    یوکے (انگلینڈ) کے مقیم اسلامی بھائی اپنی داستانِ عشرت کے خاتمے کے اَحْوال کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میں غفلت بھری زندگی بسر کر رہا تھا۔ دنیا کی رنگینیوں میں اس قدر کھویا ہوا تھا کہ نمازوں کی اَدائیگی کا ہوش تھا نہ ہی دیگر فرائض و واجبات کی کوئی پابندی کا ذہن تھا۔ سُنَّتوں کی عظمت وشان سے بھی نابَلد تھا، فکرِ آخرت سے غافل دُنیا کی رنگینیوں میں شاغِل اپنی زندگی کے قیمتی اَیّام فُضُولیات و لَغْویات میں برباد کر رہا تھا۔ میری عِصْیاں شِعار زندگی میں کچھ اس طرح سُنَّتوں کی بہار آئی کہ ایک مرتبہ مجھے دعوتِ اسلا می کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت مل گئی۔ اجتماع میں ہونے والے سُنَّتوں بھرے بیان،ذکر و دُرُود اور بالخُصوص آخر