Book Name:Faizan e Aala Hazrat

بارہ مدنی کاموں میں حصہ لیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر ہم بھی اعلیٰ حضرت کی سیرتِ مُبارکہ  پر عمل کرتے ہوئے علمِ دین حاصل کرنا،نیکیاں کرنا، گُناہوں سے بچنا،فکرِ آخرت کے لیے کُڑھنا، خوفِ خداوعشقِ مُصطفیٰ میں زندگی بسر کرنا،سُنَّتوں پر عمل کا جذبہ پانا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر نیکی کے کاموں میں ترقی کے لیے ذیلی حلقے کے  12 مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں ۔ذیلی حلقےکے 12مدنی کاموں میں سے ایک ہفتہ وار مدنی کام"علاقائی دورہ براۓ نیکی کی دعوت"بھی ہے۔اور نیکی کی دعوت دینا تو ایسا اَہَم فریضہ ہے کہ تمام ہی انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اورخودسیّدُالْانبیاء،محبوبِ خداصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو بھی اسی مقصد کیلئے  دنیامیں بھیجا گیا،اُنہوں نے مختلف مُشکلات وتکالیف  برداشت کرنے کے بعد بھی  اَمْرٌبِالْمَعْرُوْف وَنَھْیٌ عَنِ الْمُنْکَر کے اِس عظیم فریضے کو بَحُسن وخوبی سرانجام دیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوت ِ اسلامی کا مدنی ماحول ہمیں بھی اِسی عظیم مقصد کوپورا کرنے کیلئے ہرہفتے’’علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت‘‘میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتاہے آپ بھی  وقت نکال کر اِس عظیم مدنی کام میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے۔اس کے علاوہ ہر جمعرات کو ہونے  ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں اَوّل تا آخر شرکت کو اپنا معمول بنالیجئے  اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی ۔آئیے اس  ضمن میں ایک مدنی بہار سناؤ گا ۔ دعوتِ اسلامی  کے کم وبیش 95 شعبہ جات میں ایک شعبہ ’’مجلس  اصلا ح برائے قیدیان‘‘ بھی ہے۔