Book Name:Faizan e Aala Hazrat

        میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!آج میں آپ کے سامنے ایک ایسی عظیم ہَستی کے مُتعلِّق چند مدنی پُھول پیش کرنے کی سعادت حاصل کروں گا کہ جن کا فیضان پوری دُنیا میں اوربالخُصوص پاک وہند میں  عام ہے۔ یہ عظیم شخصیّت اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے بہت بڑے وَلی ہونے کےساتھ ساتھ جَیّد عالمِ دین بھی تھے۔ آپ کے علم وعمل کا چرچاآج بھی شَشْ جہاتِ عالم میں زور وشور سے گونج رہا ہے۔ سب سے پہلے میں ان کی ولادت ،کُنیّت اوراَلقاب بیان کرنے کی سعادت  حاصل کروں گا۔ اس کے بعدآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا مُبارک حُلیہ ، آپ کا پاکیزہ بچپن اورآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی  پاکیزہ عادات نیزآپ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے عشقِ رسول کے ضمن میں کچھ مدنی پُھول بھی پیش  کروں گا ۔آخر میں سُرمہ لگانے کے مدنی پُھول  آپ کے گوش گُزار کروں گا اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ۔آئیے سب سے پہلےایک کرامت سُنتے ہیں۔

 دوانگریزوں کا قَبولِ اسلام:

منقول ہے کہ دو انگریزایک بہت بڑے عالمِ دین کی خدمت میں حاضرہوئے اور ان سے اِسْتِفْسار کرنے لگے کہ آپ فرماتے ہیں کہ پیغمبر ِ ِاسلام(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)نے فرمایاہے : عُلَمَاءُ اُمَّتِی کَانْبِیَاءِ بَنِی اِسرَائِیل ،یعنی   میری اُمَّت کے عُلماء بنی اسرائیل کے اَنبیاء کی طرح ہیں۔کیا آپ اس کا ثُبُوت دے سکتے ہیں؟کیونکہ بنی اسرائیل کے پیغمبر تو جانوروں کی بولیاں تک سمجھتے تھے۔آپ پیغمبر ِ اسلام( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی اُمَّت کے عالِم ہیں ،آپ میں کوئی ایسی صلاحیت ہے ؟اتّفاق سے اُس وقت دو کُونجیں اُڑی چلی جارہی تھیں، فَرنگیوں نے عرض کیا کہ وہ جو کُونجیں اُڑی چلی آرہی ہیں وہ ایک دوسری سے کیا باتیں کر رہی ہیں ؟    

ان عالم صاحب نے فرمایا :میں تو خاکِ پائے اقدس(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کا ادنیٰ غلام ہوں اور اِنکساری ظاہر کی۔مگرانگریزوں نے اِصْرار کیا۔ آپ نے فرمایا اچھا اگر آپ اِصْرار کرتے ہیں تو