Book Name:Faizan e Aala Hazrat

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آئیے شیخِ طریقت ، امیراہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے’’101 مدنی پھول‘‘ سے  '' اِثمد '' کے چار حُرُوف کی نسبت سے سُرمہ لگانے کے 4 مَدَنی پھول سنتے ہیں:

(1)سُنَنِ ابن ماجہ کی روایت میں ہے '' تمام سُرموں میں بہتر سرمہ ''اِثمد'' (اِث۔مِد) ہے کہ یہ نگاہ کو روشن کرتا اور پلکیں اُگا تا ہے ۔'' (سُنَن ابن ماجہ ج۴ص ۱۱۵ حدیث ۳۴۹۷ )

(2) پتھّر کا سُرمہ استعمال کرنے میں حرج نہیں اور سیاہ سُرمہ یا کاجل بقصدِ زینت (یعنی زینت کی نیّت سے)مرد کو لگانا مکروہ ہے اور زینت مقصود نہ ہو تو کراہت نہیں۔ ( فتاوٰی عالمگیری ج۵ ص۳۵۹)

(3) سُرمہ سو تے وقت استِعمال کرنا سُنَّت ہے ۔  (مراٰةالمناجیح ،ج۶،ص۱۸۰)

 (4)سُرمہ استعمال کرنے کے تین منقول طریقوں کاخُلاصہ پیشِ خدمت ہے: (۱)کبھی دونوں آنکھوں میں تین تین سَلائیاں (۲) کبھی دائیں (سیدھی ) آنکھ میں تین اور بائیں (الٹی) میں دو ،(۳)تو کبھی دونوں آنکھوں میں دو دو اور پھر آخِر میں ایک سَلائی کو سُرمے والی کر کے اُسی کو باری باری دونوں آنکھوں میں لگایئے ۔ (انظر:شُعَبُ الْاِیمان ،ج ۵ ص ۲۱۸ ۔ ۲۱۹ دارالکتب العلمیة بیروت)

اس طرح کر نے سے اِنْ شاءَ اللہ تینوں پر عمل ہوتا رہے گا ۔

طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات )  نیز 120صَفَحات کی کتاب ''سُنّتیں اور آداب'' ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے ۔ سُنَّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔(101مدنی پھول،ص۲۷)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع میں پڑھے جانے والے 6دُرودِ پاک