Book Name:Faizan e Aala Hazrat

ہیں:'' سلطانِ مَدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی تَعْظِیم وتَوقِیر میں یہ بھی ہے کہ آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکے مُبارک سامان، مُقدَّس مکانات، یاکوئی اور شے جو جسمِ پاک سے چُھو بھی گئی ہو اور جس چیز کے بارے میں یہ مشہور ہوگیا ہو کہ یہ سرکار مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکی ہے اُن سب کی تَعْظِیم کرنا۔''(الشفاء ، الباب الثالث فی تعظیم امرہ ۔۔الخ، فصل ومن اعظامہ ۔۔الخ،٢/٥٦)

اورحُضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی طرف مَنْسوب کسی بھی چیز کوکوئی  عیب  بھی نہ لگانا چاہئے۔ صُدْرُالشَّریعہ ،بَدرُ الطَّریقہ  مُفْتی اَمجد علی اَعْظمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  فرماتے ہیں:جو شخص حُضورِ اَقْدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کو تمام اَنْبیا میں آخر نبی نہ جانے یا حُضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم) کی کسی چیز کی توہین کرے یا عیب لگائے، آپ کے مُوئے مُبارک(مُقدَّس بال) کو تحقیر(بے ادبی)سے یاد کرے، آپ کے لباس مُبارک کو گندہ اور میلا بتائے، حُضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم ) کے ناخن بڑے بڑے کہے یہ سب کُفْر ہے، بلکہ اگر کسی کے اس کہنے پر کہ حُضُور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم) کو کدو پسند تھا کوئی یہ کہے مجھے پسند نہیں تو بعض عُلما کے نزدیک کافر ہے اور حقیقت یہ کہ اگر اس حیثیت سے اُسے ناپسند ہے کہ حُضُور(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم) کو پسند تھا تو کافر ہے۔ یوہیں کسی نے یہ کہا کہ حُضورِ اَقْدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکھانا تَناوُل فرمانے کے بعد تین بار اَنگشت ہائے مُبارک چاٹ لیا کرتے تھے، اس پر کسی نے کہا یہ اَدب کے خِلاف ہے یا کسی سُنَّت کی تحقیر کرے، مثلاً داڑھی بڑھانا، مونچھیں کم کرنا، عمامہ باندھنا یا شملہ لٹکانا،ان کی اِہانت(توہین کرنا) کُفْر ہے جبکہ سُنَّت کی توہین مقصود ہو۔ ''(الفتاوی الھندیۃ''،کتاب السیر،الباب التاسع فی احکام المرتدین،ج۲،ص۲۶۳)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہواکہ حُضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمکی کسی سُنَّت  کی تحقیر کرنا