Book Name:Faizan e Sahaba

اور احادیثِ مُبارَکہ سے مزید ان نُفُوس ِقُدْسِیّہ کا مَقام ومرتبہ واضح ہوا ۔ پھر اِتباعِ صحابہ کے بارے میں یہ فرمانِ مصطفے بھی سنا کہ میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں جس کی بھی پیروی کرو گے راہ پاجاؤ گے،ا س کے بعد یہ بھی معلوم ہواکہ  صحابۂ کرام کا وسیلہ بہت ہی فائدہ مند ہے اس کی برکت سے ایک شخص کو قَبر میں مُنْکَر نَکِیْر کے سوالات سے نَجات مل گئی ۔اس کے علاوہ  گُستاخِ صحابہ کے عِبرت ناک انجام سے مُتعلِّق چند واقعات سُن کر ہمیں یہ بھی درس ملاکہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ   کے مقبول بندوں کی شان میں اَدْنی سی گُستاخی بھی آخرت میں سَخْت سے سَخْت مُشکل میں مبُتلا کرسکتی ہے۔اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ہمیں صحابۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کی مَحَبَّت اور ان کے طریقے پر چلتے ہوئے  زندگی گزارنے اور بے ادب وگُستاخوں کی صحبت سے دوررہنے کی توفیق عطافرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبیِّ اْلاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم 

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صحابۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی محبت سینوں میں بسانے کے لئے چند مدنی پھول پیشِ خدمت ہیں:

(1)    کتب کا مطالعہ کیا جائے۔ مثلاً مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتابیں حکایتیں اور نصحیتیں، خلفائے راشدین، کراماتِ صحابہ، صحابہ کا عشقِ رسول وغیرہ۔

(2)    صحابہ کرام علیہم الرضوان سے عقیدت و محبت رکھنے والوں کی صحبت اختیار کی جائے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صحابۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے طریقے پر چلنے  کیلئے ایسے