قاری لقمان شاہد سے عیادت

مفتىسیّد شاہد على مىاں قادرى کے انتقال پر تعزیت

مفتىِ اعظم ہند اور سىّدى قطبِ مدىنہ کے خلىفہ استاذُالعلماء مفتى سىّد شاہد على مىاں قادرى رضوى (بانى و شىخُ الحدىث جامعہ اسلامىہ رام پور، ہند) 21رجبُ المرجب 1440ھ بمطابق 28 مارچ 2019ء بوقتِ سحر ہند میں انتقال فرماگئے، اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مَدَنی مُذاکرے کے دوران شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی چینل([1])کے ذریعے براہِ راست (Live) مرحوم کے صاحبزادوں مولانا سىّد فىضان رضا نورى، سىّد عرفان رضا، سىّد مہران رضا، سىّد امان رضا سمیت تمام سوگواروں سے تعزىت کی اور مفتی صاحب کے لئے دُعا فرمائی: ىاربَّ المصطفےٰ جَلَّ جَلَالُہٗ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم حضرت مفتی سىّد شاہد على مىاں قادرى رضوى کو غرىقِ رحمت فرما، اِلٰہ العٰلمین! ان کے درجات بلند فرما، مولائے کرىم! ان کى دىنى خدمات قبول فرما، اِلٰہ العٰلمین! حضرت کے مزار پر رَحمت و اَنوار کى بارشىں فرما، یااللہ!حضرت کے مَزار کو نورِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے روشن و مُنوّر فرما، اِلٰہ العٰلمین! انہىں بے حساب مغفرت سے مُشرّف فرما کر جنّتُ الفِردوس مىں اپنے پىارے حبىب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصىب فرما، یااللہ! حضرت کے تمام سوگواروں کو صبرِِ جمىل اور صبرِِ جمىل پر اجرِ جزىل مَرحَمت فرما، مولائے کرىم! مىرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال ہىں اپنے کرم کے شاىانِ شان اس کا اجر عطا فرما اور ىہ سارا اَجر و ثواب جنابِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عناىت فرما، بوسیلۂ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِين صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مرحوم حضرت علّامہ مفتى سىّد شاہد على مىاں قادرى رضوى سمىت سارى اُمّت کو عناىت فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

قاری لقمان شاہد سے عیادت

سگِ مدىنہ محمد الىاس عطّاؔر قادرى رضوى عُفِیَ عَنْہُکى جانب سے میٹھے میٹھے مَدَنی بیٹے قاری لقمان شاہد کى خدمت مىں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

ابو عاطف نے آپ کا تحریری پیغام مجھے بھیجا، اللہ کریم آپ کے حال پر رَحم فرمائے، مشکلات حل کرے، اللہ پاک آپ کے امراض، پریشانیاں، دُکھ دَرد سب دُور فرماکر آپ کو بیمارِ مدینہ بنائے۔ بیٹے! ہمّت رکھئے، صبر سے کام لیجئے، دنیا میں زندگی کی گاڑی مصائب و آلام کے پہیوں پر چلتی ہے اور اس میں نَشیب و فراز آتے رہتے ہیں، مگر ہمت نہیں ہارنی۔

گزر جائیں گے ہنستے کھیلتے، سارے مراحل سے

غلامانِ محمد ہیں، نہیں بھٹکیں گے منزل سے

پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو جب کوئی چیز غمگین کرتی تو آپ بارگاہِ خداوندی میں عرض کرتے: يَاحَيُّ يَاقَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيثُ۔ (ترمذی،ج5،ص311، حدیث:3536ماخوذاً) سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: جب بھی کسی مصیبت میں پھنس جاؤ تو اس وقت یہ پڑھو:بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ۔ اللہ پاک جس مصیبت کو چاہے گا دُور فرما دے گا۔ (عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی، ص149 ماخوذاً) اللہ کریم کی رحمت بہت بڑی ہے، اللہ کی رحمت پر نظر رکھئے۔

نہ ہومایوس آتی ہے صدا گورِ غریباں سے

نبی امت کا حامی ہے خدا بندوں کا والی ہے

ہمت رکھئے گا، اِنْ شَآءَ اللہ سب بہتر ہوجائے گا، میرے لئے بے حساب مغفرت کی دُعا فرمائیے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

چودھرى محمد خان کے انتقال پر اظہارِ تعزىت

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے معروف کالَم نگار جاوىد چودھرى کے والد چودھرى محمد خان کے انتقال پر ان کے بیٹوں سے تعزیت فرمائی اور مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کے لئے ایک مَدَنی پھول بیان فرمایا: فرمانِ حضرت سىّدنا امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ: اللہ پاک تمہىں کوئى نعمت عطا فرمائے اور تمہىں اس کا باقى رہنا پسند آئے تو کثرت سے اللہ پاک کى حمد اور شکر ادا کرو، اگر تمہارے رزق مىں کمى آجائے تو کثرت سے استغفار کرو اور اگر حکمران ىا کسى کى طرف سے تم پر مصىبت آپڑے تو لَاحَوْل شرىف (لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللہ) کثرت سے پڑھو کىونکہ لَاحَوْل شرىف کشادگى (ىعنى فراخى) کى کنجى اور جنّت کا خزانہ ہے۔(حلیۃ الاولیاء،ج 3،ص225، رقم:3783ماخوذاً)

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطّاری اور نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطّاری نے بھی 30مارچ بروز ہفتہ اسلام آباد میں ان کی

رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی۔

تعزیت و عیادت کے پیغام علما و مشائخ کے نام

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نذیر احمد عطّاری([2]) (رحیم یار خان) کے انتقال پر مولانا عبدُالماجد عطّاری مَدَنی (دارالافتاء اہلِ سنّت بابُ المدینہ کراچی)، عبدالستار عطّاری، امجد عطّاری، ساجد عطّاری اور احمد رضا عطّاری سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کیا، جبکہ حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد سلیمُ اللہ قادری صاحب (بنگلہ دیش) کی بیماری کی خبر ملنے پر ان سے عیادت کی اور دُعائے صحّت فرمائی۔

تعزیت کے مختلف پیغامات

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ٭سیّد رمیز علی مَدَنی و برادران سے ان کے والد سیّد جعفر علی ٭محمد توصیف عطّاری مَدَنی و برادران سے ان کی والدہ (میرواہ) ٭فیاض عطّاری مدنی و برادران سے ان کے والد لعل خان (بہاول نگر) ٭مبشر حسین مدنی و برادران سے ان کی والدہ (صادق آباد) ٭حاجی اسد عطّاری اور حاجی آصف عطّاری سے ان کے والد حاجی عبدالرشید عطّاری (بروٹ گالہ کشمیر) ٭عبدُ المنان عطّاری سے ان کے ماموں غلام مرتضیٰ اشرفی (بھاگل پور، ہند) ٭مُبلغِ دعوتِ اسلامی محمد افتحار عطّاری سے ان کے بیٹے حافظ انصار عطّاری (بابُ المدینہ کراچی) ٭ملِک کرامت حسین و برادران سے ان کی والدہ ٭محمد کاشف عطّاری سے ان کے بچّوں کی امّی (سردارآباد فیصل آباد) ٭زبیر عطّاری و برادران سے ان کے والد غلام حسین (ٹیکسلا پنجاب، پاکستان) ٭ابو امجد حاجی محمد عطّاری و برادران سے ان کے بھائی حافظ عادل غنی عطّاری (مرکزُ الاولیاء لاہور) ٭عرفان احمد نقشبندی و برادران سے ان کے والد حاجی رمضان (بابُ المدینہ کراچی) ٭محمد اسماعیل اور رفیق احمد سے ان کے بھائی قاری جمیل عطّاری ٭میجر محمد عمر و برادران سے ان کے والد حاجی بشیر صاحب (سردارآباد فیصل آباد) ٭حاجی پرویز جمشید و برادران سے ان کے والد محمد جان (مکّۂ مُکرّمہ) ٭محمد رمضان و برادران سے ان کے والد شیر محمد چشتی (میانوالی) ٭محمد اکرم و برادران سے ان کے والد غلام سرور قادری عطّاری (مظفرگڑھ) ٭ارشد اقبال و برادران سے ان کے والد عثمان صاحب (بابُ المدینہ کراچی) ٭خالد جاوید و برادران سے ان کی والدہ (فتح پور ضلع لیّہ) ٭ذوالفقار علی سلطانی سے ان کے بچوں کی امّی (رحیم یار خان) ٭زبیر عطّاری سے ان کے بیٹے حافظ وھاج عطّاری (بابُ المدینہ کراچی) ٭فرحان عطّاری و برادران سے ان کی والدہ ٭حافظ محمد احمد رضا عطّاری سے ان کے والد حاجی محمد سعید عطّاری (اوکاڑہ) کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کی، مرحومین کے لئے دُعائے مغفرت و ایصالِ ثواب کی ترکیب فرمائی اور لواحقین کو مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مسجد بنانے، مَدَنی رَسائل تقسیم کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ منسلک رہنے وغیرہ کی ترغیب دلائی۔

www.facebook.com/IlyasQadriZiaee/



1۔۔۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے مدنی مذاکرے کو ملک و بیرونِ ملک میں کثیر اسلامی بھائی اور بہنیں اپنے گھروں میں اور کئی مقامات پر اسلامی بھائی اجتماعی طور پر دیکھتے اور سنتے ہیں،21رجبُ المرجب 1440ھ کو ہونے والے مدنی مذاکرے کو ملک و بیرونِ ملک میں تقریباً چھ ہزارتین سوتیرہ (6313)مقامات پر اجتماعی طور پر دیکھنے اور سُننے کی اطلاع ہے۔

(2)وفات:28رجبُ المرجب1440ھ/5اپریل2019ءشبِ جمعہ


Share

Articles

Comments


Security Code