Book Name:Ehad Nibhaye

میں ترقی ہوگی۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

آیت سے ملنے والے سبق

پیارے اسلامی بھائیو! چند اَہَم سبق ہیں جو اس آیتِ کریمہ سے ہمیں سیکھنے کو ملے؛

(1):سمجھانے کا پیارا انداز

پہلا سبق یہ ہے کہ جب کسی کو سمجھانا ہو، نیکی کی دَعوت دینی ہو تو اس کے لئے اَلفاظ خوبصُورت استعمال کرنے چاہئے، دیکھئے! ان غیر مسلموں کو اے بنی اسرائیل! کہہ کر مخاطب کیا گیا۔ عُلَما فرماتے ہیں: حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلام کے والِد حضرت اِسحاق عَلَیْہِ السَّلام جو نبی تھے، ایک مرتبہ آپ تنہائی میں تشریف لے گئے اور کمرے کے دروازے پر اپنے بیٹے حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلام کو کھڑا کر دیا، فرمایا: کسی کو میرے پاس مت آنے دینا۔ حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلام دروازے پر ٹھہر گئے، اتنے میں ایک فِرشتہ اِنسانی شکل میں حاضِر ہوا، حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلام پہچان نہ سکے کہ یہ فِرشتہ ہے، چنانچہ آپ نے اسے اندر جانے سے روک دیا، فرشتے نے ذرا اِصْرار کیا، حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلام نے بھی مزید روکا، ان دونوں حضرات کی ذرا آواز بلند ہوئی تو حضرت اِسحاق عَلَیْہِ السَّلام خود باہَر تشریف لائے اور فرمایا: بیٹا! یہ فرشتہ ہے، اسے اندر آنے دو!

فِرشتہ اندرچلاگیا، اس وقت فِرشتے نے کہا: بہت فرمانبردار شہزادے ہیں۔ اور آپ کو اِسْرائیل کا لقب دیا۔([2]) اِسْرائیل کا معنیٰ ہے: اللہ پاک کا فرمانبردار بندہ۔ اس لئے ان


 

 



[1]... تفسیرنعیمی، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیر آیت:40، جلد:1، صفحہ:327۔

[2]... تفسیر نعیمی، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیر آیت:40، جلد:1، صفحہ:324۔