Book Name:Ehad Nibhaye

بنام بہارِ شریعت(Bahar e shariyat) جاری کی گئی ہے ،مفتی امجد علی اعظمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی مایہ ناز تصنیف بہارِ شریعت کی تینوں جلدیں اس ایپلی کیشن میں شامل کی گئی ہیں *اس کے علاوہ بہارِ شریعت میں شامل قرآنی آیات، احادیث، اصطلاحات اور لغت اس ایپلی کیشن کا حِصّہ  ہیں *آپ اس ایپلی کیشن میں اپنی ضرورت کا مسئلہ سرچ بھی کر سکتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ:         جمعہ کے دن غسل کرنا سنّت ہے۔

وضاحت: ہمارے ہاں! بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر کسی نے جمعہ کے دن غسل نہ کیا تو جمعہ کی نماز نہیں ہو گی۔ اصل میں مسئلہ یہ ہے: جس نے جمعہ کے دن غسل نہ کیا صرف وضو کر کے نمازِ جمعہ ادا کر لی تو اس کی نماز ہو جائے گی۔ البتہ اگر کسی پر غسل فرض ہو تو غسل کئے بغیر نماز نہیں پڑھ سکتا اگر پڑھ لی تو نماز نہیں ہو گی۔([1])  دُرِّ مُخْتَار میں ہے کہ  نمازِ جمعہ اور نمازِ عید کے لیے غسل مسنون ہے۔([2]) لیکن یاد رکھئے...!! نمازِ جمعہ کے لئے غسل کرنے والے کی فضلیت بہت زیادہ ہے،چنانچہ مروی ہے کہ جمعہ کا غسل بال کی جڑوں سے خطائیں کھینچ لیتا ہے۔([3])اور ایک روایت میں ہے:  جو جُمُعہ کے دن نہائے


 

 



[1]...دارالافتاء اہل سنت، ریفرنس نمبر: WAT-2380 ۔

[2]...رد المحتار علی الدر المختار، جلد:1، صفحہ:168۔

[3]... معجمِ کبیر، جلد:4، صفحہ:352،حدیث:7923۔