Book Name:Ehad Nibhaye

پُرسکون زندگی گزارنے کا نسخہ

یہ پُر سکون زندگی گزارنے کا بہت اَہَم نسخہ ہے ۔ ماہِرِینِ نفسیات بتاتے ہیں: ہر شخص کو چاہئے کہ اپنے پاس موجود نعمتوں کی لسٹ بنانے کی عادَت بنائے۔ یعنی کاغذ قلم لے کر بیٹھ جائیں اور لکھیں کہ مجھے اللہ پاک نے کیا کیا دے رکھا ہے *اللہ پاک نے ہاتھ دئیے! *کان دئیے! *آنکھ *ناک *زبان *پَیر دئیے *بال عطا فرمائے *پِھر جسم کے اندرونی اعضا ہیں *رہنے کو گھر ملا *چلنے کو زمین ملی *سائبان کے لئے آسمان مِلا *ہمارے لئے پھل *پھول *سبزیاں اُگائی گئیں *بادل آتے ہیں *بارش برستی ہے *سردی گرمی نصیب ہوتی ہے *کروڑ ہا کروڑ نعمتیں ہیں *ہم گننے بیٹھیں تو گِن نہیں سکیں گے، ان نعمتوں کی لسٹ بنائیں *اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! احساسِ کمتری سےجان چھوٹ جائے گی، ہم جو دوسروں کو دیکھ دیکھ کر مایُوس ہو رہے ہوتے ہیں کہ فُلاں کو یہ مِل گیا، وہ مل گیا، میں تو بیچارہ محروم رہ گیا، اپنی تو قسمت ہی خراب ہے وغیرہ، ایسے جو شکوے کرتے ہیں، ان سے جان چھوٹ جائے گی *حَسَد سے بچنے کا بھی بہترین طریقہ ہے، اپنے پاس موجود نعمتوں کو یاد کیجئے! دوسروں کو ملی ہوئی نعمتوں کو للچائی نظر سے دیکھنے کی نوبت نہیں آئے گی *اسی طرح اپنی نعمتوں کو یاد کرنا دِل کو فرمانبردار بناتا ہے *آپ کبھی ملی ہوئی نعمتوں کی لسٹ بنائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِل سے الحمد للہ! نکلے گا *دِل میں اللہ پاک کی محبّت بڑھے گی، تجربہ کر کے دیکھئے! کسی دِن نعمتوں کی لسٹ بنائیے! اس دِن جو سجدہ کریں گے، اس کا لطف ہی جُدا ہو گا۔

غرض یہ بہت اَہَم کام ہے جو ہمیں کبھی کبھی کرتے رہنا چاہئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!