Book Name:Ehad Nibhaye

دِل میں محبّتِ اِلٰہی بڑھے گی اور دُنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ہو گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

(3):عہد نبھائیے!

پیارے اسلامی بھائیو! پارہ:1، سورۂ بقرہ، آیت:40 سے تیسرا اور اَہَم تَرِین سبق جو ہمیں سیکھنے کو مِلا، وہ یہ کہ اللہ پاک نے بنی اسرائیل کو فرمایا:

وَ اَوْفُوْا بِعَهْدِیْۤ اُوْفِ بِعَهْدِكُمْۚ- (پارہ:1، البقرۃ:40)

ترجمہ کنزُ العِرفان: اور میرا عہد پورا کرو میں تمہارا عہد پورا کروں گا۔

یعنی اے بنی اسرائیل! تم میری فرمانبرداری کرو! میں تم سے راضی ہوجاؤں گا  اور تمہیں جنت میں داخل کروں گا۔([1])

مثلاً *ہمیں نماز کا حکم دیاگیا *روزے فرض فرمائے گئے *حج، زکوٰۃ کا حکم دیا گیا *عِبَادت و ریاضت کا حکم دیا گیا *سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سنتیں اپنانے کا درس دیا گیا *ماں باپ کی خِدْمت، پڑوسیوں سے نیک سلوک *رشتے داروں سے اچھائی وغیرہ سینکڑوں نیکیوں کا حکم دیا گیا، یہ سب اللہ پاک کے عہد ہیں، یہ نبھائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دُنیا میں رزق، برکت، سکون، اطمینان، کامیابی، عروج اور آخرت میں جنّت میں داخلہ نصیب ہو گا۔

میری ذِمَّہ داری نَماز پڑھانا ہے

کہتے ہیں: ایک نیک شخص جو بہت غریب تھا،نمازِ عشا  سے فارِغ ہو کر گھر آیا تو دیکھا


 

 



[1]... تفسیر طبری، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیر آیت:40، جلد:1، صفحہ:289، رقم:809۔