Book Name:Ehad Nibhaye

صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

ترجمہ کنزُ العِرفان: اے یعقوب کی اولاد! یاد کرو میرا وہ احسان جو میں نے تم پر کیا اور میرا عہد پورا کرو میں تمہارا عہد پورا کروں گا اور صرف مجھ سے ڈرو۔

بنی اسرائیل کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! *حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلام اللہ پاک کے نبی ہیں *حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلام کے پوتے ہیں *آپ کے 12 بیٹے تھے، ایک حضرت یوسُف عَلَیْہِ السَّلام اور 11اُن کے بھائی *حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلام کا ایک لقب اسرائیل بھی ہے، اسی لئے آپ کی اَوْلاد کو یعنی آپ کے ان 12 بیٹوں کو، پِھر آگے ان 12 کی جو اَوْلاد چلی، ان سب کو بنی اسرائیل کہتے ہیں،([1]) بنی اسرائیل اپنے زمانے کی بہت فضیلت والی قوم ہے *حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلام کے بعد سے حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام تک کم وبیش سارے نبی بنی اسرائیل میں تشریف لائے * 4بڑی آسمانی کتابوں میں سے 3کتابیں؛ *تورات * زبور اور *انجیل، بنی اسرائیل ہی کے لئے نازِل ہوئیں *پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ظاہِری زندگی مبارک میں بھی بنی اسرائیل موجود تھے اور مدینۂ پاک میں بھی رہتے تھے، اب بھی کہیں کہیں موجود ہیں۔

ہم نے پارہ:1، سورۂ بقرہ کی آیت: 40 سُنی، اس آیتِ کریمہ سے لے کر پہلے پارے


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیر آیت:40، جلد:1، صفحہ:328 خلاصۃً۔