Book Name:Ehad Nibhaye

اُس کے گناہ اور خطائیں مٹا دی جاتی ہیں اور جب وہ (مسجد کی طرف) چلنا شروع کرتا ہے تو ہر قدم پر 20 سال کاعمل لکھا جاتا ہے  اور جب نَماز سے فارغ ہو تو اُسے 200 برس کے عمل کا اجر ملتا ہے۔([1])اللہ  پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)

اَلْبَاطِنُ

جو کسی کو امانت سونپے یا زمین میں دفن کرے تو اَلْبَاطِنُ لکھ کر اس شئے کے ساتھ رکھ دے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! کوئی اس میں خیانت نہ کر سکے گا۔([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔



[1]...معجمِ اوسط، جلد:2، صفحہ:314،   حدیث:3397۔

[2]...مدنی پنج سورہ، صفحہ:256۔