Book Name:Ehad Nibhaye

اس میں ہمارے لئے 3سبق ہیں: (1):جب بھی کسی کو سمجھانا ہو، نیکی کی دعوت دینی ہو تو اس کے لئے اچھے اچھے، پیارے پیارے ترغیب والے،نیکی پر اُبھارنے والے الفاظ کا انتخاب کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! سمجھانا فائدہ دے گا۔ اگر سخت لہجہ،کرخت لفظ، ڈانٹ ڈپٹ والا رَوَیّہ اپنائیں گے تو سامنے والا سُدھرے یا نہ سُدھرے، البتہ ضِدّی ہو جانے کے امکانات بڑھ جائیں گے (2):دوسرا سبق یہ مِلا کہ ہمیں اللہ پاک کی دِی ہوئی نعمتوں کو یاد کرتے رہنا چاہئے بلکہ ہو سکے تو وقتًا فوقتًا نعمتوں کی لِسٹ بناتے رہئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! *بہت سارے نفسیاتی مسائِل سے نجات ملے گی *زندگی کی کئی ایک الجھنیں دُور ہو جائیں گی *دِل کو سکون ملے گا اور *اللہ پاک نے چاہا تو محبّتِ اِلٰہی نصیب ہو گی (3):تیسرا سبق یہ ملاکہ اللہ پاک کا عہد نبھائیے! یعنی نیک کام کیجئے! اللہ و رسول کی فرمانبرداری اپنائے!  اللہ پاک ہمارے حال پر کرم فرمائے گا۔ آخرت کو دُنیا پر ترجیح دیجئے! نیک کاموں میں لگ جائیے، دُنیا بھی اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! سنور جائے گی اور آخرت بھی بہتر ہو جائے گی۔ اللہ پاک ہمیں یہ تینوں کام کرنے، قرآن و سُنّت پر واقعی صحیح معنوں میں عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

بہارِ شریعت (Bahar e shariyat)موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مختلف انداز سے تبلیغِ علمِ دین میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، اس سلسلے میں الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بہت ہی پیاری، نِرالی اور بہت فائدہ مند موبائل ایپلی کیشن